فیصل آباد ڈویژنل کمشنرکا ڈی سی آفس کا دورہ
5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0
ڈپٹی کمشنر محمد علی نےبریفنگ دی۔ کنڑول روم میں 238ہائی ٹیک جدید سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مختلف اہم مجالس کے حفاظتی وانتظامی امور کی نگرانی کی جارہی ہے۔
تفصیل جانتے ہیں اپنے نمائندہ خصوصی کی اس رپورٹ میں
ڈویژنل کمشنر ،آرپی او اور
آرمی افسران نے نقشوں وچارٹس کی مدد سے محرم جلوسوں ومجالس کے روٹس پر انتظامی وحفاظتی امور اور ڈیوٹیز کا روسٹر چیک کیا۔ محرم الحرام کے تمام تر انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔ متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں کما حقہ اداکریں۔سٹاف کی ڈیوٹی چیک کی اور ان سے ذمہ داریوں کے بارے میں دریافت کیا۔ انتظامی معاملات کے بارے میں موصول ہونے والی ہر شکایت پر فوری رد عمل کامظاہرہ کرتے ہوئے مسئلے کے بلاتاخیر ازالہ کے لئے متعلقہ محکمے کو متحرک کریں
مختلف ٹی وی چینلز کی رپورٹس پر بھی نظر رکھیں اور ضلع فیصل آباد سے متعلق کسی بھی انتظامی خامی یا قابل نوٹس امرکے بارے میں رپورٹس سے فوری آگاہ کریں