فیصل آبادکے علما اورصحافی برادری کا امام حسین علیہ السلام کی شان میں اظہارِ عقیدت
5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0
فیصل آباد: محترم صحافی برادران آج جو کوگ مقصد امام حسین علیہ السلام جو کہ امن و بھائی ارہ محبت اور دین کی سر بلندی کا پیغام دیتا ہے کو عام کر رہے ہیں یقینا وہ لوگ کارزے نبی ادا کر رہے ہیں اس قافلہ میں مختلف مسالک کے جید علما اکرام زعما اور مشائخ اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔اور آج اس پریس کانفرنس میں تمام مسالک کے جید علما اکرام اور مشائخ تشریف فرما ہیں جن میں پیر فیض رسول،
مولانا حافظ امجد، ڈاکٹر افتخار نقوی، علامہ ریاض کھرل، غلام اکبر ساقی، سید حسنین شیرازی، ڈاکٹر عبد الحفیظ، مفتی مظفر اقبال ودیگر مولانا محمد یوسف انور، ذاکر حسین نقوی، ڈاکٹر ممتاز حسین، ودیگر موجود ہیں ۔مجلس وحدت المسلمین کے احداف میں اتحاد بین المسلمین کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اور آج تمام احباب نے یہاں تشریف لاکر ہماری حوصلہ افزائی کی ہے اور ہمیں مزید آگے بڑھنے کے لیئے اعتماد دیا ہم اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ہر مسلک کے نظریات کا احترام ہی وحدت کی لڑی ہے۔ہم تمام مسالک سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے اپنے پلیٹ فارم اور اسٹیج سے اختلافی باتیں بھلا کر امن پیار محبت کا درس دیں اور اپنے مسلک کو چھوڑیں نہ اور دوسرے کے مسلک کو چھیڑیں نہ ۔ہم پاکستان کے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے اعادہ پر وزیر اعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی کوشوں کو بھی سراہتے ہیں اور محرم الحرام کے اس مہینہ کی برکت سے ہم انشاء اللہ وحدت امت کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے آخر میںمیں تہہ دل سے میڈیا اور مہمان نان گرامی اور شراکاء کا بے حد ممنون ہوں۔ میں تمام ڈویژن و ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا مشکور ہوں خاص طور پر کمشنر عشرت حسین ،آر پی او راجہ رفعت اقبال، ڈپٹی کمشنر محمد علی، سی پی او سہیل وہدری، کارپوریشن اور واسا کے احباب ،سکیورٹی ایجنسیز ،افواج پاکستان ،حکومتی ارکان ممبران اسمبلی شکیل شاہد ،راجہ ریاض اور فیض اللہ کموکا کا بے حد مشکور ہوں کہ ان کے تعاون سے ایام محرم الحرام کی عبادات پر امن پر سکون ماحول میں انجام پا رہے ہیںآخر میں تمام مسالک کے جید علما نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اظہار یکجہتی کیا