جس مقام پر ہوں اس کے بعد مجھے کوئی خواہش نہیں

5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0

لاہور(شوبز ڈیسک)ناموراداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ آج میں جس مقام پر ہوں اس کے بعد مجھے کوئی خواہش اورتمنا نہیں ، بس یہی چاہتی ہوں کہ لوگ میرے کام کی وجہ سے مجھے شوبز کی دنیا میں عزت و احترام سے یاد کریں اور یہی میرا اثاثہ ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثنا نے کہا کہ فلم انڈسٹری ،ٹی وی اور ماڈلنگ کی دنیا میں بے پناہ ناکام اور مقام بنایا ہے اور یہ سب خدا کی ذات کا کرم ہے جس پر جتنابھی شکراداکروں وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے جتنا بھی کام کیا بطور پروفیشنل اداکارہ کیا ، جو لوگ اسے پارٹ ٹائم سمجھتے ہیں و ہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اب مزید شہرت اور مقام حاصل کرنے کی کوئی خواہش اور تمنا نہیں اور بس یہی چاہتی ہوں کہ لوگ مجھے میرے اچھے کام کی وجہ سے عزت اور احترام سے یاد کریں ۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیںکہ موجودہ مقام تک پہنچنے کیلئے بڑی محنت کرنا پڑی ہے اور میں نئی آنے والی لڑکیوں کو بھی یہی مشورہ دووں گی کہ وہ صر محنت کو اپنا شعاربنائیں۔