حکومت معیشت کو ٹریک پر لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے

5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0

فیصل آباد(سٹی رپورٹر )وفاقی پارلیمانی سیکر ٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب اور رکن قومی اسمبلی شیخ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت تاجربرداری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔حکومت معیشت کو ٹریک پر لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے ،پاکستان بزنس کمیونٹی کی بدولت ہی ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے، جب تک بزنس کمیونٹی مطمئن اور پرسکون نہیں ہو گی ہماری معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن چوہدری محمد نواز اور رانا اظہر وقار کی طرف نو منتخب ممبران کو دیئے جانے والے سالانہ ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چیئر مین ایف ڈی اے لطیف نذر گجر ایم پی اے،میاں خیال کاستروایم پی اے ،صدر چیمبر آف کامرس رانا سکندر اعظم خاں،انجینئر حافظ احتشام،ضیا ء علمدار حسین، جاوید صادق کاہلوں،محمد اجمل ناز،بشارت علی، جواد اکرام، سعید بھٹی، رانا عامر رضا،اعجاز ناگرہ، ملک طاہر مجید،خالد عزیز مخی،خرم الطاف،محمد اکرم واہلہ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین چوہدری محمد نواز اور رانا اظہر وقار نے کہا کہ تاجربرادری مشکلات کے باوجود ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاٹن پیدا کرنے والا ملک کاٹن کے بحران کا شکار ہو گیا ہے ملک میں جاری کاٹن بحران پر فوری طور پر کاٹن ایمر جنسی نافذ کی جائے اور کاٹن کی در آمد پر ہر قسم کی ڈیوٹی ختم کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں بار بار اضافہ سے پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ صنعتوں کے لئے بجلی کی قیمت ساڑھے سات سینٹ بحال کی جائے ۔