فیصل آباد نجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن

5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0

فیصل آباد(این این آئی)فیصل آباد میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری’اے سی سٹی کی قیادت میں کچہری بازار میں بڑے پیمانے پر اپریشن ‘تجاوزات کے زمرے میں آنیوالی پختہ دکانوں ‘کھوکھوں کو گرا دیاگیا ۔ضلعی انتظامیہ نے ریلوے روڈ کے دونوں اطراف موجود 400سے زائد ناجائز تعمیر ہونیوالی پختہ دکانوں کو گرانے کا پلان تشکیل دیدیا۔سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک چوک سے بیرون چنیوٹ بازار تک دونوں اطراف عرصہ دراز سے مذکورہ بالا 400سے زائد دکانیں تعمیر کی گئیں ہیں جو کہ تجاوزات کے زمرے میں آتی ہیں ان دکانوں کی مالیت اربوں روپے ہے میٹروپولیٹن کارپوریشن فیصل آباد کی جانب سے جاری ہونیوالی فہرست میں شہر کے 11 مقامات کی نشاندہی کی گئی جہاں پر پختہ تعمیرات کی گئیں ہیں جنہیں گرانے کیلئے پلان تشکیل دیدیاگیا ہے ریلوے روڈ کے علاوہ کچہری بازار گول بازار کے چاروں کارنر پلاٹ میں تجاوزات کی دکانوں جس کا ایریا ایک کینال 3مرلے 5سرساہی جگہ کی نشاندہی کی گئی جھنگ بازار گول بازار کارنر کی کمرشل دکانوں’ایک کینال 3مرلے 5 سرساہی جگہ’امین پور بازار گول بازار کے کارنر کی 17مرلے 6 سرساہی’ ریل بازار گول مسجد کو سڑک کا حصہ قرار دیاگیا ہے’ ارشد مارکیٹ جھنگ بازار’سروالا راجباہ کے درمیان گرین پلاٹ تھا جہاں پر دینی تعلیمی ادارہ (مدرسہ)4کینال 8 مرلے پر مبینہ طور پر تجاوزات کی گئیں ہیں جھنگ بازار ارشد مارکیٹ کے بالمقابل گرین پلاٹ پر مسجد تقریباً 3کنال پر پختہ تعمیر کی نشاندہی کی گئی ہے گوردوارہ گلی پاکستان ماڈل ہائی سکول کے گرد پختہ دکانیں اور کھوکھا جات کو مسمار کیا جا چکا ہے امین پور بازار ‘چنیوٹ بازار اور امین پور بازار کے درمیان تکونی پارک میں ویلفیئر ٹرسٹ نے دستر خوان کے نام سے پختہ تعمیر کی گئیں ہیں ریلوے روڈ کارنر بنک آف پنجاب بالمقابل سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک (البراق ہوٹل سے ملحقہ دکانیں)4مرلہ ‘پختہ تعمیرات اور راجباہ روڈ کارنر پھاٹک نمبر8 ‘گڈز سٹینڈ اڈا کا ایریا ایک کینال 2مرلے تجاوزات میں شامل ہے جو کہ سرکاری طور پر گرین ایریا پر پختہ تعمیرات کی گئیں ہے جبکہ مرحلہ وار تجاوزات کو مسمار کرنیکا پلان تشکیل دیا گیا ہے۔