حسد ایسی بیماری ہے جو آپ کو دیمک کی طرح کھا جاتی ہے

5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0

لاہور(شوبز ڈیسک) نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ کسی سے حسد کر نے سے اس کا کچھ نہیں جاتاالبتہ یہ ایسی بیماری ہے جو آپ کو دیمک کی طرح کھا جاتی ہے ،کسی کے برا چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا اس لئے دوسروں کے بارے میں اپنے دل کو شیشے کی طرح صاف رکھنا چاہیے ،جو لوگ میری شخصیت سے وقف ہیں انہیں معلوم ہے میں کبھی تکبر کے قریب سے بھی نہیں گزری ۔ ایک انٹر ویومیں بشریٰ انصاری نے کہا کہ حسد کرتی ہوںاورنہ ہی ایسے لوگ مجھے پسند ہیں۔،مجھے ہمیشہ سے ہنسنا او رخوش رہنااچھا لگتا ہے اوریہ میری شخصیت کا لازمی جزو بن گیاہے ، جہاں بھی ہنسے مسکراہنے والے اداکاروںکا ذکر ہوگا وہاں مجھ نا چیز کا بھی ذکر ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی انسان نے کامیاب ہونا ہے تو اسے اپنی نیت کو صاف رکھنا چاہیے ، صاف نیت والے ہی مراد پاتے ہیں۔