حکومت نے مہنگائی بم گرا کر عوام کا برکس نکال دیا

5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0

اوکاڑہ (این این آئی) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی بم گرا کر عوام کا برکس نکال دیا ہے ، حکومت اپنی نا اہلی کو چھپانے کے لئے عوم کا خون چوس رہی ہے حکومتی غلط پالیسیوں کے باعث آج پاکستان دنیا میں تنہا کھڑا ہے ،پیپلز پارٹی کی قیادت تحریک انصاف کو غریب عوام پر مزید ظلم کرنے کی اجازت نہیں دیں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی تحصیل اوکاڑہ کے صدر رائو ایاز الکریم کی قیادت میں25رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، قمر زمان کائرہ نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں اس قدر نا اہل اور نالائق حکومت نہیں دیکھی گئی جیسی کہ عمران نیازی ٹولہ کی ہے اس نے اپوزیشن کا گالیاں دینے کے سوا کوئی کامیابی حاصل نہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اورملک میں مہنگائی میں د ن بدن اضافہ ہورہا ہے ، عوام کرپٹ حکمرانوں کے خلاف قائد انقلاب بلاول بھٹو کا ساتھ دے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اب ان کے سیاسی تابوت میں آ خری کیل ٹھونکے جانے والا ہے حکومت اب دوبارہ کبھی زندگی بھر اقتدار میں نہیں آ سکتی قوم ان کو آنے والے ہر الیکشن میں مسترد کرے گی ، انہوں نے کہا کہ انسانی جان بچانے والی ادو یات کی قیمتو ں میں اضا فہ ظلم کی انتہا ہے،ملک میں مہنگا ئی آ سمانو ں سے با تیں کررہی ہے