صوبائی محکموں کی کارکردگی کیلئےکمیٹیاں تشکیل
5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0
لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی وزراء کی سربراہی میں خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیںـخصوصی کمیٹیاں پالیسی، بجٹ ،اہداف ،اقدامات اورکارکردگی سے متعلق امور کا جائزہ لیں گیـکمیٹیاں متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو مزیدبہتر بنانے اور بہترین سروس ڈلیوری کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیں گیـپرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ نے کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردئیے ہیںـسینئر صوبائی وزیر کی سربراہی میں کمیٹی 5 محکموں کی کارکردگی کاجائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی ـکمیٹی میں سیکرٹری فنانس، سیکرٹری پی اینڈ ڈی ، متعلقہ ایڈیشنل /ڈپٹی سیکرٹری سی ایم آفس ،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور دیگر ممبر شامل ہوں گے ـخصوصی کمیٹی محکمہ ٹرانسپورٹ،محکمہ سکولز ایجوکیشن ،محکمہ ہائر ایجوکیشن ، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ او رمحکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کاجائزہ لے گیـ صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور کی زیر صدارت کمیٹی 7 محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لے گیـایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، آئی جی ، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری پی اینڈ ڈی ، سیکرٹری لاء ، سیکرٹری پراسیکیوشن ،ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر سی ایم آفس،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اوردیگر کمیٹی میں شامل ہوںگےـکمیٹی پولیس، ہوم ڈیپارٹمنٹ، جیل خانہ جات، محکمہ پراسیکیوشن ،محکمہ قانون، محکمہ سوشل ویلفیئرو بیت المال او ر محکمہ کوآپریٹو کے امور کاجائزہ لے گی ـ صوبائی وزیرصنعت کی سربراہی میںقائم کمیٹی 5 محکموں کا پرفارمنس آڈٹ کرے گی ـکمیٹی میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سروسز اکانومی، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری پی اینڈ ڈی ، ایڈیشنل /ڈپٹی سیکرٹری سی ایم آفس ،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور دیگر شامل ہوں گے ـکمیٹی محکمہ صنعت، کامرس، سرمایہ کاری اینڈ سکل ڈویلپمنٹ، محکمہ مائنز اینڈ منرل ، محکمہ لیبر اورانسانی وسائل کے امو ر کا جائزہ لے گی ـکمیٹی انوائرمنٹ پروٹیکشن اور انرجی ڈیپارٹمنٹ کا بھی پرفارمنس آڈٹ کرے گی ـصوبائی وزیرخزانہ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی محکمہ ہائوسنگ ،اربن ڈویلپمنٹ و پبلک ہیلتھ انجینئر نگ اور بورڈ آف ریونیوکے امور کاجائزہ لے گیـکمیٹی محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ،محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس،محکمہ ٹورازم اینڈ آرکیالوجی او رمحکمہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے امور کا بھی جائزہ لیا جائے گاـکمیٹی میں سیکرٹری فنانس، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، ایڈیشنل/ڈپٹی سیکرٹری سی ایم آفس ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اوردیگر ممبر شامل ہوںگے ـ صوبائی وزیر زراعت کی سربراہی میں کمیٹی محکمہ زراعت،محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، محکمہ آبپاشی او رمحکمہ جنگلات، وائلڈ لائف اینڈفشریزکے امور کا جائزہ لے گی ـکمیٹی میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری زراعت،سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پی اینڈ ڈی ،ایڈیشنل/ ڈپٹی سیکرٹری سی ایم آفس ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور دیگر ممبر شامل ہوں گے ـ