بیرون ملک پاکستانیوں کے کیس جلد نمٹائے جائیں
5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0
لاہور( نمائندہ بدر نیوز ٹی وی )وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کا اجلاس منعقدہوا ،جس میں کمیشن کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیاـاجلاس میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن سائوتھ پنجاب کے قیام کی اصولی منظوری دی گئیـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں او پی سی کے قیام سے علاقے کے لوگوں کو بہت ریلیف ملے گا۔ اجلاس میں پنجاب میں قائم تمام خدمت مراکز میں او پی سی ڈیسک کھولنے کا فیصلہ کیاگیاـوزیراعلیٰ نے کہاکہ مختلف اضلاع میں قائم خدمت مراکز میں او پی سی ڈیسک کھلنے سے اووسیز پاکستانیوں کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے۔ اجلاس میں او پی سی ایکٹ 2014 میں ترامیم کی منظوری دی گئی جبکہ ایکٹ میں ترامیم کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ دے گیـ وزیر اعلیٰ نے ایڈوائزری کونسلوں کو قواعد و ضوابط کے تحت جلد تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ایڈوائزری کونسلوں میں اچھی شہرت کی حامل شخصیات کو شامل کیا جائے اورقواعد و ضوابط کے مطابق ڈسٹرکٹ کمیٹیوں میں ممبران کی تقرری کی جائے جبکہ پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے ملازمین کو الائونس دینے کا معاملہ کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کو بھجوانے اورکمیشن میں خالی آسامیوں پر بھرتی کا کیس ازسر نو پیش کرنے کی ہدایت کی گئیـ وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے زیر التوا کیس جلد نمٹائے جائیںـانہوںنے کہاکہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیںـملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کرسکتے ـحکومت پنجاب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق اور املاک کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے گیـوزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کمیشن اب تک 12532 شکایات کا ازالہ کر چکاہے جبکہ زیر التواء شکایات پر ضروری کارروائی کی جا رہی ہے اوراربوں روپے کی پراپرٹی واگزار کرائی گئی ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پنجاب، وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن وسیم اختر، ارکان پنجاب اسمبلی عمر تنویربٹ، خیال احمد کاسترو، شاہینہ کریم، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،کمیشن کے دیگر ممبران اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کیـسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئےـ