شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ایک ساتھ نہ کھلائیں

5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سعید اجمل نے زمبابوے کیخلاف سیریز میں نئے ٹیلنٹ کو آزمانے کا مشورہ دیدیا۔ ایک انٹرویو میں 42 سالہ سعید اجمل نے کہا کہ زمبابوے سے ہوم سیریز میں ڈومیسٹک کرکٹ کے عمدہ پرفارمرز کو موقع دیا جائے تو مستقبل کیلیے کرکٹرز کی کھیپ تیار کرنے میں مدد ملے گی، عماد وسیم کو آرام دیکر کسی نئے بولر کو موقع دیں، ٹیم میں 50 فیصد سے زائد نوجوان کرکٹرز شامل کیے جائیں۔، ون ڈے میچز میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو بھی سکواڈ میں شامل کرنا چاہیے۔اس سے جونیئرز کو سینئرز سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کا دورئہ انگلینڈ شروع ہونے سے قبل مجھ سمیت کئی سابق کرکٹرز نے کہا تھا کہ ہم شاید ایک، آدھ میچ جیت سکیں اور ایسا ہی ہوا، ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نے ایک اننگز میں اچھی بولنگ اور بیٹنگ کی، پہلے ٹیسٹ میں جیتنے کا موقع تھا جو ہاتھ سے نکل گیا، اس کی وجہ یہ ہے کہ یاسر شاہ اور محمد عباس کے سوا تجربہ کار بولر ہی نہیں تھے۔