سمارٹ ہوم کا کانسیپٹ

5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0

گھروں میں کام کرتے ہوۓ عام طور پر لوگ واشنگ مشین  میں کپڑے رکھ کر بھول جاتے ہیں، مائیکروویو میں سے گرم کھانا نکالنا بھول جاتے ہیں یا پانی کی پائپ لائنز سے نل ٹھیک سے بند نہ کرنے سے لیکیج ہوتا ہے یا ٹی وی بند کرنا یاد نہ رہے تو ایسے مسائل کے حل کے لئے سائنسدانوں نے ایک ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جو کہ لیزر کا استعمال کر کے دیواروں، چھتوں اور فرش میں ہونے والی ہلکی وائبریشنز کو کیپچر کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ایک ڈیپ لرننگ نیٹ ورک بھی ہوتا ہے جو وائیبرو میٹر کے ڈیٹا کو ماڈل کرتا ہے اور ہر اپلائینس کے لئے الگ سگنلز بناتا ہے۔ انسان اور مشین کے درمیان انٹرفیس کو بہتر کرنے کے لئےکمپیوٹرز انسانی بہیویئر کو ان کی گھر کی activities کو اور نیڈز کو پہچان لیتے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ بھی سمارٹ ہوم کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں تو اس کے لئے آپ کے گھر میں ہر ڈیوائیس سمارٹ ڈیوائیس ہونی ضروری ہے۔ جو کہ ممکن نہیں ہے۔ اس کے متبادل کے طور پر آپ کو ہر ڈیوائس یا پھر ہر ایریا میں الگ سے سینسر انسٹال کرنا پڑے گا۔ یہ پہلا سسٹم ہے جو کہ ایک ہی ڈیوائیس کے ذریعےمختلف کمروں حتٰی کہ گھر کے الگ فلورز پر بھی مانیٹرنگ کر سکتا ہے۔ اس کے لرننگ سسٹم کو مختلف ایکٹوٹیز سے پیدا ہونے والے الگ noises اور وائبریشنز کو پہچاننے کے لئے ڈیزائن کیا گیا۔ جب اس سسٹم کو چیک کیا گیا تو اس نے دو دن میں پانچ گھروں کا رزلٹ تقریباً 96% ایکوریٹ دیا۔ جس میں 17 ایکٹوٹیز کو مانیٹر کیا گیا۔ اس کا فی الحال فائدہ سنگل فیملی والے گھروں میں زیادہ ہے کیونکہ بلڈنگز وغیرہ میں یہ دوسرے گھروں کا ڈیٹا بھی لے سکتی ہے جس سے پرائیویسی کنسرنز ہو سکتے ہیں۔اس سے بجلی کے استعمال کو کم کرنے میں مدد ہو گی کیونکہ یہ بجلی کی کھپت کو مانیٹر کرتی ہے۔ اور گھر والے ڈیوائیس کے استعمال کے وقت اور بجلی کے استعمال کا تعین کر کے انرجی کو ریٹس بھی متعین کر سکتے ہیں اس طرح یہ ڈیوائس بچت کرنے میں مفید ہے۔ اس کے علاوہ شارٹ سرکٹ سے بچاؤ اور پانی اور بجلی کی بچت اس کے اہم فوائد میں سے ایک ہے۔