زمین کے تنازعہ کی وجہ فائرنگ
5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0
قصور (این این آئی)الہ آباد کے نواحی گاوں بونگی کلیاں میں زرعی زمین کے تنازعہ پر سگے بھائی نے اپنے بیٹوں کے ساتھ ملکر اپنے بھائی اور اس کے چار بیٹوں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ ملزمان موقع سے فرار پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو قبضہ میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ۔ تحصیل چونیا ںکے علاقہ الہ آباد کے نواحی گاوں کے زمیندار محمدرشد کا اپنے بھائی محمد امین کے ساتھ زرعی زمین کا تنازعہ چل رہا تھا گزشتہ روز وٹ بنی پر تلخ کلامی شروع ہو گئی ملزم محمد ارشد اور اس کے بیٹے اسلحہ لیکر پہنچ گئے اور فائرنگ کرنا شروع کر دی محمد امین اور اس کے بیٹے کلیم، ندیم،زاہد،شاہد فائر لگنے سے موقع پر جانبحق ہو گئے ۔ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی چونیاں خالد اسلم اور ایس ایچ او تھانہ الہ آباد بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں کو قبضہ میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کا ضلع قصور میں پانچ افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا یاد رہے کہ ضلع قصور کی تحصیل چونیاں کے نواحی گاؤں بونگی کلیاں میں زمین کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا