دوسرے مرحلےچھٹی سے آٹھویں کلاسز شروع ہونگی

5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0

لاہور( این این آئی) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ ایک بھی کرونا کیس نکلا تو سکول بند کر دیا جائے گا،سکولوں میں 25 ہزار سے زائد رینڈم کرونا ٹیسٹ کیے،ننکانہ،گجرات، فیصل آباد میں کرونا کیس نکلے، جہا ں جہاں کیس آئے ان سکولوں کو بندکر د یا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آج منگل دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں کی کلاسوں کا آغاز ہوگا،کسی سکول سے ایک بھی کرونا کیس نکلا تو اسے بند کر دیا جائے گا۔مراد راس نے کہا کہ پنجاب میں سکولز اپنے شیڈول کے مطابق کھلیں گے،پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز سندھ سے کم ہیں۔انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ کرونا کیس بڑھے تو سکولز بند کرنے کی طرف جا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین طلبہ میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد مجموعی تعداد59تک پہنچ گئی ہے۔ ایک کیس ننکانہ صاحب جبکہ دو کیسز فیصل آباد میں رپورٹ ہوئے ہیں۔سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی جانب سے دوسرے مرحلے میں سکول آنے والے طلبہ کو بذریعہ فون ، وٹس ایپ ماسک ، گلوز پہن کر آنے اور سینی ٹائزر ساتھ لانے کی ہدایت کی جارہی ہے ۔