زیادتی کیس کی گرفتاری کیلئے ریپڈرسپانس فورس

5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0

لاہور(این این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی کی گرفتاری کے لئے ریپڈرسپانس فورس تشکیل دیدی ، ٹیمیں ملزم کے حوالے سے معلومات بارے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو رپورٹ کریں گی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر وے خاتون زیادتی کیس کو تیرہ روز گزر گئے لیکن مرکزی ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیںہو سکی ۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریپڈ رسپانس فورس تشکیل دیدی ہے، ہر ضلع میں ایک گاڑی، ایک اے ایس آئی انچارچ اور 4 اہلکار 24 گھنٹے ڈیوٹی دیں گے اور ٹیمیں ملزم کے حوالے سے معلومات کے بارے میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو رپورٹ کریں گی۔پنجاب پولیس نے عابد علی کی گرفتاری کے لیے پمفلٹ بھی جاری کر کے مختلف مقامات پر چسپاں بھی کر دیا ہے، پمفلٹ میں گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لئے25 لاکھ کا انعام بھی درج تھا جبکہ عابد علی کے 2 متوقع حلیہ جات کی تصاویر پمفلٹ پر لگا ئی گئی ہیںاور گرفتاری کی اطلاع کے لیے ایس پی سی آئی اے لاہورعاصم افتخار اور ڈی ایس پی حسنین حیدر کے نمبربھی درج کئے ہیں