نیب شہبازشریف کے خلاف کرپشن ثابت نہیں کر سکا

5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب کے پاس شہبازشریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیںنیب شہبازشریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا ،نیب شہبازشریف سے انتقام لے رہاہے یہ انتقام جلد ختم ہو گا۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ شہبازشریف اور پارٹی قائدین کی پیشی پر بیان پاکستان اور عوام کی خدمت کرنے والے سیاسی انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں اور سیلیکٹڈ آٹا چینی چور ملک پرمسلط ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عمران صاحب کی فارن فنڈنگ کیس میں مفرور اور کوئی پوچھنے والا نہیںملک کے اربوں روپے بچانے والے کٹہروں میں کھڑے ہیں، جہانگیر ترین رات کے اندھیرے میں فرارپانچ میٹرو بنانے والا انتقام کا نشانہ اور بی آرٹی کے 126 ارب کے کھڈے کی کرپشن محاسبہ کرنے والا کوئی نہیں ،مالم جبہ، ہیلی کاپٹر، بلین ٹری سنامی ، غیرملکی جائیدادوں، کالے دھن کا حساب کون لے گا؟مریضوں کو مفت دوائیاں دینے وال سیاسی انتقام کا نشانہ اور غریبوں کی دوائیوں سے مال کمانے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیںہے ۔