پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی اور تحصیل عہدیداران کا اجتماع

5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0

جڑانوالہ پاکستان پیپلز پارٹی جڑانوالہ کے میدان عمل میں آ چکی ہے اسی سلسلے میں تحصیل صدر رانا شفقت علی خان کی رہائش گاہ پر گزشتہ شب شاندار ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیاجس میں تحصیل ھر کے عہدیداروں کو تنظیمی اسناد سے نوازا گیا اور ساتھ ہی ان کی ذمہ داریوں کا اعلان کیا گیاجڑانوالہ میں پیپلزپارٹی کے کارکنان کا اتنا بڑا اجتماع اس بات کا عکاس ہے کہ  جڑانوالہ منی لاڑکانہ بننے جارہا ہے کیونکہ اب بھی عوام کی کثير تعداد پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہےاس تقریب میں ضلعی صدر چوہدری اعجاز احمد ضلعی جنرل رائے شاہجہان تحصیل صدر رانا شفقت علی خان تحصیل جنرل سیکریٹری شہباز کلیار اور تحصیل کے عہدے داروں نے بھرپور شرکت کی