جڑانوالہ میں بلا سود قرضوں کا اجراء

5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0

پاکستان تحریک انصاف نےاخوت مائیکروفنانسنگ کے شعبہ میں بلاسودقرضوں کا اجراء کرکے ایشیاء میں سب سے بڑی غیر سرکاری تنظیم کے طور متعارف ہوئی ہے ۔اخوت کی کامیابی کو دیکھتے ہوۓ اب دوسرے ممالک بھی اس کے پلان پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارمقامی ایم این اے نواب شیر وسیر نے اخوت مائیکروفنانسنگ کے زیر اہتمام جامعہ مسجد غوثیہ محلہ شمس پورہ میں مستحق مردوخواتین میں بلا سود قرض کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کیا۔نواب شیر وسیر نے مزید کہا کہ جو مرد وخواتین اخوت مائیکروفنانسنگ سے بلا سود قرض لے رہے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اس کا صحیح استعمال کر کے اپنی غربت کا خاتمہ کریں۔نواب شیر وسیرایم این اے نے کہا کہ وہ اخوت مائیکروفنانسنگ کے پروگرام سے انتہائی متاثر ہوۓ ہیں اور وہ وزیر اعظم عمران خان اور دوسرے متعلقہ اداروں سے کہیں گے کہ اخوت کو زیادہ سے زیادہ فنڈ مہیا کریں تاکہ یہ ادارہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو قرض دے سکے۔ اس موقع پر اخوت کے ریجنل مینجر احسان الہی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ اخوت مائیکروفنانسنگ آج کے اس پروگرام میں 100خاندانوں میں چالیس لاکھ کے چیک تقسیم کر رہی ہے۔