موبائل فون سے ہونے والے حادثات
5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0
ٹیکنالوجی کے جہاں لاتعداد فوائد ہیں اس کے ساتھ ساتھ اس کے نقصانات بھی ہیں۔ اگر ہم اپنی چیزوں کو استعمال کرنے میں احتیاط نہ برتیں تو اس سے ہمیں مشکلات ہو سکتی ہیں۔ اکثر ایسے واقعات سننے میں آتے ہیں جس میں موبائل فون کی وجہ سے کوئی حادثہ پیش آیا ہو۔ جن میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنے سے ہونے والے حادثات سر فہرست ہیں۔ ان واقعات کے پیش نظر دنیا بھر میں اس کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے دوران ڈرائیونگ موبائل کے استعمال پر پابندی یا پھر چالان کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ کئی واقعات ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں موبائل فون کی وجہ سے آگ لگنے کے حادثے پیش آتے ہیں۔ اس کا سبب زیادہ تر ایسی چارجنگ ڈیوائس کا استعمال ہوتا ہے جو کہ کسی عام مینوفیکچرر کی بنائی ہوئی ہوں۔ کیونکہ ایسے چارجرز سیفٹی اور کوالٹی کے بنائے گئے سٹینڈرڈز پر پورے نہیں اترتے جبکہ وہی چارجر اگر کسی برینڈ کا بنایا گیا ہو تو اس پہ مختلف کوالٹی اور سیفٹی ٹیسٹ کئے جاتے ہیں اور یہ ہمارے موبائلز کے لئے سیف ہوتے ہیں۔
عام (generic) چارجرز آگ لگنے یا electrocution کا موجب بنتے ہیں۔ بہت زیادہ استعمال کی وجہ سے ٹین ایجرز اور نوجوان زیادہ رسک پر ہیں۔ اس لئے ان کو آگاھی دینی چاہئے کہ موبائل ڈیوائسز یا فون کو اپنے پاس چارجنگ پر سوتے وقت نہ لگا رہنے دیں اور اس کے علاوہ جب چارجر استعمال میں نہ ہو تو اسے plug-in کر کے نہ رکھیں۔ ایک کیس میں تو ایک انیس سالہ پیشنٹ الیکٹرک کرنٹ کی وجہ سے اپنے بیڈ سے دور جا کر گرا پایا گیا تھا۔ اور ایک مرتبہ ایک لڑکی کے نےکلیس سے چارجر کی plug کی ہوئی port لگنے سے آگ لگ گئی۔ یہ اتنا خطرناک ہے کہ اگر ہم ایک لو وولٹیج ڈیوائس بھی یوز کریں تو الیکٹرک کرنٹ ہائی ہونے پر آگ لگنے کا خدشہ ہے۔ ایسے واقعات میں متاثرہ افراد کو burn سینٹر میں منتقل کیا جاتا ہے یا پھر ہارٹ بیٹ کا ریگولر نہ ہونا اور دوسرے سائڈ افیکٹس بھی ہو سکتے ہیں۔ سانس کے مسائل، muscles کا بریک ڈاؤن حتٰی کہ دل کے امراض بھی ہو سکتے ہیں ۔