فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے انتخابات
5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0
فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے کارپوریٹر ایسوسی ایٹ کلاس کے الگ الگ انتخابات ہوئے جس میں نیشنل گروپ اور یونائیٹڈ گروپ نے بھی حصہ لیا جب کہ کامیابی نیشنل گروپ کے حصے میں آئی پولنگ کے عمل کو دیکھنے اور جائزہ لینے کے لیے صحافی وکلاء سول سوسائٹی اور مختلف این جی اوز نے بھی بھرپور شرکت کی واضح رہے کہ کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس نیشنل گروپ کے امیدوار ان نے جیت کی نئی تاریخ رقم کردی اس دوران مختلف ممبران و عہدیداران نے بدر نیوز ٹی وی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا جیت کر انشاءاللہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہوگی اور بدر نیوز ٹی وی کا مثبت رپورٹنگ کرنےپر شکریہ بھی ادا کیا کارپوریٹ کے ووٹرز کی کل تعداد 877 جبکہ ایسوسی ایٹ ووٹرز کی کل تعداد2911 خالی ہونے والی سات سات سیٹوں پر مقابلہ ہوا ووٹرز نے چیئرمین میاں محمد ادریس اور میاں جاوید اقبال کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا