پیپر نوٹ بک سے بنائے گئے ٹیبلیٹ

5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0

سائنسدان ایک ایسا پرنٹنگ پراسیس تیار کر رہے ہیں جس میں کسی بھی پیپر یا کارڈبورڈ پیکیج کو ایک کی۔بورڈ، کی۔پیڈ یا دوسری استعمال کرنے کے لئے آسان مشینز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
اس جدید ٹیکنالوجی سے ایک نوٹ بک کی پیپر شیٹس سے میوزک پلیئر interface بنائی جائے گی۔ جس میں songs کو چوز کرنا، پلے کرنا اور والیئم تبدیل کرنے کا آپشن ہوگا۔
یہ ڈیوائس خود بخود چارج ہو سکتی ہے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکٹرانک ڈیوائس کو پیپر سے بنایا گیا ہے۔ یہ ایک نہایت حیرت انگیز ایجاد ہو گی۔
بہت زیادہ فلورینیٹد (fluorinated) مالیکیولز کو جب کسی چیز پر کوٹ کیا جائے اسے omniphobic کوٹنگ کہا جاتا ہے۔ یہ کوٹنگ پانی، آئل یا گرد سے متاثر نہیں ہوتی اور اس کی بدولت بہت ساری سرکِٹ (circuit) کی لیئرز کو پیپر کے اوپر پرنٹ کیا جا سکتا ہے۔ اور پیج کی ink ایک سے دوسری لیئر پہ منتقل نہیں ہو سکتی۔
اس میں بیٹری کی بھی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ یہ اینرجی، اس شخص کے ہاتھ سے حاصل کرتا ہے جو اسے استعمال کر رہا ہو۔
اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ہم فوڈ پیکیج کو انٹریکٹو اور سمارٹ بنا سکتے ہیں جس سے ہمیں فوڈ کے متعلق پتہ چلے گا کہ وہ ہمارے کھانے کے لئے safe ہے یا نہیں۔
اس کے علاوہ جب ہم کوئی پیکیج ڈیلیور کروائیں تو اپنے پاس پہنچنے پر ہم اسے سائن کر کے ویریفائے کر سکتے ہیں کہ پیکیج ہمارا ہے یا نہیں۔ اس سے ہمیں آنلائن شاپنگ میں بہت فائدہ ہوگا۔