فیصل آباد:غلام محمد سیالوی کی یاد میں تعزیتی کانفرنس
5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0
فیصل آباد(سٹی رپورٹر ) اسلاف کے نظریات اہلسنت و جماعت کیلئے مشعل راہ ہیں ۔ ناموس ختم نبوت ناموس رسالت ناموس صحابہ و اہلبیت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ نوجوان نسل کو اپنے اکابرین کی تعلیمات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان صاحبزادہ پیر قاضی محمد فیض رسول رضوی ،علامہ مفتی باغ علی رضوی، ناظم امتحانات علامہ غلام عباس ، ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی ، مفتی عبدالرحیم ،علامہ عبدالحنان سیالوی و دیگر نے عرس امام زین العابدین حضور مفتی اعظم ہند مصطفی رضا خاں بریلوی ،بابا جی عبدالستار اور تعزیتی ریفرنس سابق چیئر مین قرآن بورڈ علامہ غلام محمد سیالوی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ مقررین نے مزید کہا 7 ستمبر 1974 کا دن تاریخی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔اس دن اہلسنت کے علماء کرام اور مشائخ عظام نے مشترکہ جدوجہد کے ذریعے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا ۔ پروگرام میں شہدا ختم نبوت کی بلندی درجات کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا اور تحریک ختم نبوت کیلئے قربانیاں پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر علامہ عابد نسیم ظفر ، مولانا محمد افضل ، صاحبزادہ محمد سلیم رضا اور سید حیدر رضا شاہ نے بھی خطاب کیا ۔