فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے انتخابات
5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0
فیصل آباد 10 ستمبر(سٹی رپورٹر )انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے صدر خواجہ شاید رزاق سکا ،جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ نے کہا ہے کہ 14,15 ستمبر کو طلوع ہونے والا سورج فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں نیشنل گروپ کے نامزد امیدواروں کی نہ صرف کامیابی کی نوید سنائے گا بلکہ گروپ کے قائدین میاں محمدادریس ، میاںجاوید اقبال اور انکی ٹیم کی خدا دادصلاحیتوں پر مہر ثبت کردیگا ان خیالات کا اظہار انہوںنے انجمن تاجران آٹو سپیرپارٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں نیشنل گروپ کے قائدمیاں ادریس صدر چیمبر رانا محمد سکندراعظم خاںمہمان خصوصی تھے چیمبر کے انتخابات میں کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدواروں کی حمایت میں منعقدہ اس شاندار تقریب میںچیمبر کے انتخاب میں رائے دہی کا حق رکھنے والے110 ووٹرز اور ان سے زیادہ تعداد میںانکے سپورٹرز شریک تھے نیشنل گروپ کے قائدمیاں ادریس نے شاندار تقریب سجانے پر انجمن تاجران آٹو سپیرپارٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل گروپ کا ہر امیدوار کردار کا غازی اور اپنی اپنی ایسوسی ایشنز میں عزت و عظمت کا مینار ہے ہم نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو کرپشن سے پاک کر دیا ہے’یہ ادارہ ہم سب کا ہے اور اس کی آبیاری میں ہم سب سے اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے ۔انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ نے کہا کہ صدر خواجہ شاید رزاق سکا کی قیادت میں شہر کا ہر تاجرنیشنل گروپ کا دل سے حامی ہے اور تاجر ووٹرز اپنے حقوق کے تحفظ اور صنعت و تجات کی ترقی و ا ستحکام کیلئے نیشنل گروپ کو ہی اپنی ضمانت سمجھتے ہیں جسکی بڑی وجہ نیشنل گروپ کے قائدین میاں محمدادریس ، میاںجاوید اقبال اور انکی با صلاحیت ٹیم ہے جنہوں نے چیمبر سے ڈرائنگ روم کی سیاست کو ختم کرنے اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر چیمبر کو فعال و مزید مضبوط بنانے پر توجہ دی۔ انہوں نے کہاکہنیشنل گروپ دیانت اور شرافت کی علامت بن چکا ہے ۔ صدر چیمبررنا محمد سکندراعظم خاں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کا یہ الیکشن جھوٹ اور سچ کی جنگ ہے’ ایک طرف کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے والے ہیں اور دوسری طرف کرپشن کا دفاع کرنے والے’ فیصلہ آپ لوگوں نے کرنا ہے کہ آپ کس کے ساتھ کھڑے ہیں’ انہوں نے کہا کہ شہر بھر کی 110 تاجر ایسوسی ایشنیں کے منتخب نمائندے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے تاجر سیاست کو ذاتی مفادات کا ذریعہ بنا رکھا تھا ہم نے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر بزنس کمیونٹی کی خدمت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو ہمیشہ جاری رہے گا’ہم نے چھوٹے’ بڑے تاجروں کی تمیز کئے بغیر علانیہ طور پر کہا ہے کہ جو شخص بھی ٹیکس پیڈ ہے وہ چیمبر کا ممبر بن سکتا ہے اور اس کی بھی یہاں پر اتنی ہی عزت ہو گی جتنی میاں ادریس’ میاں جاوید اقبال اور رانا سکندراعظم خاں کی ہے تاجر رہنمائوں انجینئر حافظ احتشام ،جامعہ گلی کے صدر شیخ سعید،کباڑ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اشرف مٹھوانجمن تاجران سٹی کے نائب صدر مرزا مظہربیگ ،ٹاٹا بازار کے حاجی شمشاد علی ، محمد یعقوب اعوان، سپریم انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ہول سیل کلاتھ سیکٹر کے صدر شیخ محمد فیصل’ نائب صدر حاجی شیخ محمد سرفراز’ شبیر حسین چاولہ’ چوہدری مراتب علی’ اسامہ سعید اعوان’ اعجاز نثار’ شیخ محمد فاضل’ چوہدری مزمل جٹ’ مرزا شہزاد’ زین حامد’ شیخ عمران’ مقصود حسین’ عاصم ریاض’ کاشف رسول’ رانا کاشف’ ناصر سیال’ مرزا افضل’ ندیم اللہ والا’ حاجی عطائ’ آفتاب بٹ’ شاہد گچھا’ شیخ ادریس سدھے شیخ ، چوہدری حبیب الرحمن گل’ رانا اکرام اللہ خاں’ میاں خالد پرویز ، عمران خان’ شہباز گل بٹ اور دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ شہر کے تاجر میاں ادریس ، میاں جاوید اقبال ‘ رانا محمد سکندراعظم خاں اور نیشنل گروپ کو دل و جان سے پیار کرتے ہیں’ تاجروں پر جب بھی کوئی مشکل وقت آیا رانا محمد سکندراعظم خاں نے ہمارا ساتھ نبھایا’ ہم یقین دلاتے ہیں کہ تاجروں کے تمام ووٹ نیشنل گروپ کے ہی امید واروں ملیں گے ایک ایک ووٹ کاسٹ کروائیں گے’ تقریب کے میزبان امیدوار برائے ایسوسی ایٹ کلاس ملک عبدالجبا ر نے کہا کہ تاجروں کی اتنی بڑی تعداد میں آ کر تقریب کا چارچاند لگانا اس بات کی دلیل ہے کہ نیشنل گروپ بڑے مارجن سے جیتے گاہم نے ہمیشہ نیشنل گروپ کا ساتھ دیا ہے اورجب تک جسم میں جان ہے اور سانس چل رہا ہے نیشنل گروپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور پورا ساتھ نبھائیں گے’ انہوں نے آنے والے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے شارٹ نوٹس پر یہاں آ کر ہماری حوصلہ افزائی کی۔ قبل ازیں نیشنل گروپ کے چیئر مین میاں محمد ادریس اور دیگرقائدین کی آمد گل پاشی کی اور میاں ادریس زندہ باد کے نعرے لگائے ۔