ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی فیصل آباد آمد
5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0
فیصل آباد 6ستمبر یوم دفاع کے موقع پر وائس آف پاکستان کے پلیٹ فارم پر ایک شاندار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بطور مہمان خصوصی تھے دیگر سیاسی شخصیات میں میاں فرخ حبیب پارلیمانی سیکرٹری ریلوے رضا نصراللہ گھمن ایم این اے لطیف نظر ایم پی اے اور امیدوار برائے لارڈ میئر فیصل آبادعبداللہ دمڑ بھی شریک ہوئے روزنامہ نوائے بدر کے ایڈیٹر محمد ذیشان عظیم نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو فیصل آباد آمد پر گلدستہ پیش کیامقررین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوم دفاع اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پاکستان مخالف قوتوں کو للکارتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ ہم زندہ قوم ہیں اور اپنی آزادی اور ملک کے دفاع کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو ہم نشان عبرت بنا دیا کرتے ہیں آخر میں ریلی ہریاں والے چوک سے نکالی گئی جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور پریس کلب چوک میں جا کر اختتام پذیر ہوئی۔