ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
5 سال ago Muhammad Azeem ul Badar 0
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ پریشن کرتے ہوئےمحکمہ انہار کے دفتر میں موجود ہزارہ ہوٹل کی غیر قانونی تعمیرات مسمار اورکروڑوں روپے مالیت کی دو کنال سے زائد اراضی واگزرکراکر ہوٹل کو کنٹین کی اراضی تک محدود کردیا۔تجاوزات کے خلاف اپریشن میں بھاری مشینری استعمال کی گئی ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے بتایا کہ ہزارہ ہوٹل محکمہ انہار کی سرکاری اراضی پر قائم تھا جہاں عرصہ دراز سے کاروبار جاری اور ہوٹل انتظامیہ کی طرف سے کمرشلائزیشن فیس بھی جمع نہ کرائی گئی جس سے سرکاری خزانہ کو بھاری نقصان ہورہا تھا جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ہوٹل سے ملحقہ گرین بیلٹ کو بھی تجاوزات سے پاک کرکے اصل شکل میں بحال کردیا گیا ہے۔