الائیڈ ہوسپٹل میں غنڈہ گردی
5 سال ago Muhammad Azeem ul Badar 0
فیصل آباد( آن لائن )اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے الائیڈ ہسپتال کی پارکنگ میں مریضوں ولواحقین کو پرچی فیس کی مد میں لوٹنے والے مافیا کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے استغاثہ دائر کرادیا۔الائیڈ ہسپتال میں سرکاری پارکنگ فیس دس روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ مافیامریضوں کے لواحقین سے زبردستی تیس روپے پرچی وصول کر رہے تھے اور اوورچارجنگ کرنے والے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کر کے شہریوں کو دھمکاتے بھی اسسٹنٹ کمشنرسٹی سربراہی میں نام نہاد ٹھیکیدارتوصیف کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔