iOS اپڈیٹ 13.7
5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ iOS اکثر اپڈیٹ ہوتا رہتا ہے۔ اب اس کی جدید ترین اپڈیٹ بہت حیرت انگیز ہے جو آپ کی صحت کا خیال رکھنے کے لئے خاصی مفید ثابت ہوگی۔ اسے خاص طور پر عالمی وبا Covid-19 کے خلاف مدد کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس ایپ کی مدد سے آپ کا فون خاموشی سے بیک گراؤنڈ میں نوٹ کرتا رہے گا کہ آپ کن لوگوں سے مل رہے ہیں۔ اور بعد ازاں اگر ان میں سے کسی شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو جائے تو آپ کا فون آپ کو اس کے بارے میں بتا دے گا۔
اس فیچر کو اپڈیٹ کرنے کے لئے آپ کو Settings میں General کے سیکشن میں Software Update کرنا ہوتا ہے۔ اور وہاں اسے Download اور Install کر لیں۔ اس کے بعد آپ کی ڈیوائس پر یہ حیرت انگیز فیچر کام کرنا شروع کر دے گا۔
اس اپڈیٹ میں Covid کی ایکسپوژر نوٹیفیکیشنز کو شامل کیا گیا ہے اور Exposure Notifications Express کو متعارف کروایا گیا ہے۔ جب Google اور Apple نے API کو شروع کیا تھا اس کے لئے پہلے آپ کو health authority App ڈاؤنلوڈ کرنی ہوتی ہے جو کہ ایکسپوژز ٹریسنگ کا حصہ ہے۔ لیکن اب ایکسپوژر نوٹیفیکیشن ایکسپریس کو iOS کا حصہ بنا دیا ہے۔ جس سے پبلک ہیلتھ اتھارٹیز آپ کو نوٹیفائے کریں گی۔ اور الگ ایپ کی ضرورت نہیں رہے گی۔
اس سے آپ کی لوکیشن ٹریس نہیں ہو گی بلکہ جب بھی آپ 6 فٹ سے کم کے فاصلے میں کسی کے پاس جائیں گے تو آپ کے فون انکرپٹڈ ٹوکن کو ایکسچینج کریں گے۔ سسٹم اس کے لئے بلو ٹتھ بیکنز کو سینڈ اور listen کرے گا۔ اور بعد میں اگر ان میں سے کوئ Covid پازیٹیو ہو تو آپ کا فون آپ کو نوٹیفیکیشن دے گا۔ اسی طرح اگر خدا نخواستہ آپ میں وائرس کی تصدیق ہو جائے تو ہیلتھ اتھارٹیز کے ذریعے آپ کے قریب آنے والے لوگوں کو notification سینڈ کیا جائے گا۔ ایسے آپ کو صحت کا خیال رکھنے میں مدد ہوگی۔


