فیصل آباد انجمن تاجران
5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0

فیصل آباد 3 ستمبر ( سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجر ان سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا،جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ اور سینئر رہنمائوںمرزا طالب صدیق بیگ ،شیخ سعید،مرزا مظہر صدیق بیگ ، میاں شاہد گوگی ، حافظ شفیق کاشف ،حافظ محمد امجد ،میاں اشر ف مٹھو،حاجی شمشاد ، رائوہاشم، مرزاشرف مغل ،محمد یعقوب اعوان اور دیگر نے کہا ہے کہ معاشی استحکام اور مضبوط دفاع کے بغیر ملک کی ترقی کی باتیںکرنا قوم کو ہی نہیں خود کو بھی دھوکا دینے کے مترادف ہے۔ بجلی کے نرخوں میںاضافہ کو ظلم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں قیمتوں اورٹیکس کو جس رفتارسے بڑھایا جا رہا ہے اگر اسے بند نہ کیا گیا تو یہ سلسلہ ملک کی رہی سہی صنعت وتجارت کوتباہ اور محنت مزدوری کرکے پیٹ پالنے والے غریب عوام کو زندہ در گور کردے گا۔ خواجہ شا رزاق سکا نے کہا کہ پاکستان کی کمزور معیشت کو کرونا کی وجہ سے زبردست جھٹکا لگا ہے مگر اللہ کا شکر ہے کہ حکومت اور بزنس کمیونٹی کی مشترکہ کوششوں سے ان پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔تاہم جب تک حکومت بجلی ،گیس اور تیل کی قیمتوں میں بے جا غیر ضروری اضافہ اور ٹیکسوں کا بوجھ کم کرکے تاجروں کو ریلیف نہیں دیتی ملک میں صنعت و تجارت کو فروغ دینے کی باتیں محض طفل تسلیاں ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور اسکے وقار کی سربلندی کیلئے تاجروںنے ہر حکومت میں ہمشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور آج بھی تاجر برادری وطن عزیز کیلئے تاجر برادری آج بھی ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے حوصلہ افزائی کیلئے تاجروں کو ریلیف دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ اسوقت جبکہ ملک کاصنعتی و تجارتی شعبہ مارک اپ کی بلند شرح اور برآمدات میں کمی کے علاوہ ان گنت دیگر مسائل کا شکار ہے حکومت کو چاہئے کہ معاشی ترقی کیلئے حالات کے پیش نظر ملکی تجارت کو بڑھانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے تاجر نمائندوں کی مشاورت سے معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے طویل مدتی تجارتی پالیسیاں بنائے جائیں ۔تاجر رہنما ئوں حاجی خالد محمود ، امجد عقیل شیخ ، عباس حیدر شیخ ،ایم ارسلان آچھی ، مرزا افضل مغل ،حاجی نجیب نواز ، میاں ریاض شاہد، میاں بلال ،چوہدری محمد اعجاز،غلام نبی بٹ ،عمران علی ،شوکت اللہ،غلام مصطفی ، چوہدری شاہد ندیم ،چوہدری محمد اکرم ،مظفر یوسف کھوکھر،شکیل جٹ، ثمریز سومی،فتخار مخی ،وسیم عباس اعوان ، چوہدری گل نواز ، ایس ایم ایوب ، غلام نبی بٹ، حاجی بشارت نے کہا کہ یہ کیسی پالیسی ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن تو حکومتی لوگ کریں، کروڑوں روپے کے بھاری قرضے سیاستدان معاف کرائیں لیکن قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافہ کرکے سزامہنگائی و بے روز گاری میں جکڑے عوام اور تاجروں کو دی جائے قوم اب یہ دورنگی برداشت نہیں کریگی کہ عوام ٹیکس دینے کے باوجود بنیادی سہوتوں سے محروم رہیں اور بھاری تنخوہیں اور مراعات لینے ولے افسر عیش کریںانہوں نے کہا کہ بجلی ،گیس اور دیگر یوٹیلٹی بل تو ایک طرف آج نئے پاکستان میں حکومت اور اسکے ادارے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میںبھی یکسر ناکام ہیںوزیر عظم عمران خان کو اس طرف فوری توجہ دینا چاہئے کیونکہ عوام حکومت اور اسکے سرکاری اداروں کو مختلف اقسام کی مد میں بھاری ٹیکس دیتے ہیں اسکے باوجود وہ بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ۔