برما’ہم اوریوم دفاع

8 سال ago yasir 0

گاؤںمیں بابے مست کامیلہ تھاہرطرف لوگوں کاہجوم تھاکہیں کبڈی کھیلی جارہی تھی کہیں گھوڑے دوڑرہے تھے نوجوان لڑکیاں چوڑیاں اورجیولری خریدررہی تھیں الغرض ہرکوئی اپنی مستی میں مست تھادورگراونڈ میں فٹ بال میچ کھیلاجارہاتھا ایک چھوٹی سی عمرکے معصوم بچے نے گاؤں کے سرپنچ سے پوچھاباباجی یہ سارے لوگ مل کراس فٹ بال کوکیوں ماررہے ہیں؟ ہرکوئی اس کوزورزورسے ماررہاہے اس بابے نے جواب دیابیٹا اس کاقصوریہ ہے کہ یہ اندرسے خالی ہے آج ہم تین ارب سے زیادہ مسلمان ہیں 58اسمبلی ممالک طاقتورفوج اسلحہ اورمعاشی ترقی کے باوجوداندرسے خالی ہیں کیونکہ ہم مسلمان توہیں پرہم سے مسلمانی نکل گئی ہے ہم نے دین کودنیاسے الگ کردیاہے ہم نے قرآن پاک کی بجائے دنیاوی علوم کوذریعہ نجات مان لیاہے ہم نے آپ ۖ کی تعلیمات کوبھول کران کے احکامات اورسیرت کے برعکس چل رہے ہیں آج ہمارااندراس حدتک خالی ہے کہ مسلمانوں کوگاجرمولی کی طرح کاٹاجارہاہے آج برمامیں روہنگیااورمیانمارمیں مسلمان عورتوں کی عزتیں لوٹی جارہی ہے آج بچوں کوتہہ تیغ کیاجارہاہے لیکن ہماری غیرت کاجنازہ نکل چکاہے ہم سے تووہ دنیاکاسب سے چھوٹاملک مالدیپ اچھاہے جس کی کل آبادی تقریباً 4لاکھ ہے جس کی اپنی کوئی فوج نہیں اس نے 8کروڑ آبادی والے برماکے ظلم کیخلاف عملی قدم اٹھایااوراس سے سفارتی تعلقات ختم کردیئے جبکہ ہم39ممالک کی مشترکہ اسلامی فوج بھی رکھتے ہیں لیکن غیرت کاتقاضہ یہ ہے کہ صرف قراردادیں پیش کررہے ہیں لعنت ہے ایسی طاقت پرجو مجبوریوں میں جکڑی ہوئی ہواورڈوب مرنے کامقام ہے ان کیلئے جومسلمانوں کے معاشی روحانی اورسیاسی قائدین ہوکراس ظلم پرآنکھیں بندکیے ہوئے ہیں یوم دفاع کادن میں غم وغصے میں ڈوب کرمنارہاہوں وجہ صرف اورصرف برمامیں رہنے والے مسلمانوں کی بے بسی ‘اوران پرڈھائے جانے والے مظالم جن کی تاریخ انسانی میں کوئی مثال نہیں ملتی میں رو رہاہوں پاکستان کاہردرددل رکھنے والاشہری رو رہاہے لیکن اگرکوئی نہیں رورہاتووطن عزیزکے وہ سیاستدان وہ ڈالرزدہ ‘این جی اورز وہ کفارکے ٹکروں پر پلنے والے اسلام کے ٹھیکیداراوروہ جن کے بارے میں امریکہ نے کہاتھاکہ پیسے کی خاطر اپنی ماں کوبیچ دیتے ہیں آج ملک اندرونی بیرونی سازشوں کاشکارہے آج ہماراسب سے بہترین دوست چائنہ ہمارے بارے میں رائے بدلنے پرآمادہ ہورہاہے آج سیاستدان صرف اورصرف حکمرانی کی خاطرچپ ہوگئے ہیں کوئی محمدبن قاسم اورسلطان صلاح الدین ایوبی بن کربرماکے مسلمانوں کی مددکونہیں آرہامجھے اس بات کاااتنادکھ نہیں کہ کافرہم پرظلم کر رہے ہیں بلکہ رونااس بات پرہے کہ دنیامیں تقریباً تین ارب سے زیادہ مسلمان صرف اور صرف 20لاکھ بے یارومددگارمظلوم بچوں ‘بوڑھوں اورخواتین کوسنبھالنے کوتیارنہیں ہم نے قیام پاکستان کے وقت 16لاکھ افرادکی قربانی دے کرپاکستان حاصل کیاہم نے 1971 میں پاکستان کودولخت ہوتے بھی دیکھاہم نے 1965میں ازلی دشمن کے دانت کھٹے کردیے ہم وہ ہیں کہ اسی امہ پاکستان کواسلام کاقلعہ قراردیتاہے ہم دنیاکی ساتویں ایٹمی طاقت ہیں ہم دنیاکی بہترین فوج کااعزازاپنے سرپرر کھتے ہیں ہم دنیاکی واحداسلامی ریاست ہے جسکو اللہ کے نام پرحاصل کیاگیالیکن ہمیں کیاہوگیاہے کہ ہم اقوام متحدہ میں اوآئی سی میں دنیاکے دیگرپلیٹ فارم پربرماکے مظلوموں کی خاطرآوازبھی بلندکرنے کی ہمت نہیں رکھتے سوشل میڈیاکی وجہ سے آج یہ دنیاکی بدترین اسلام اور مسلمانوں کے خلاف خاموشی عیاں ہوچکی ہے یہ انسانیت کے علمبردارکتے کی ہلاکت پرتوسوگ مناتے ہیں پرمسلمانوں کے خلاف ہونے والے تشددپرخاموش ہیں کشمیر’فلسطین ‘شام ‘عراق ‘یمن اوربرماروہنگیامیں بسنے والے مسلمانوں کوبے دریغ قتل کیاجارہاہے یوم دفاع پاکستا ن کی بجائے یوم دفاع اسلام اوریوم دفاع مسلم امہ کی بقاکے طورپرمنایاجاناچاہیے آج متحد ہوکرعالم اسلام اورپاکستان کی بقاکی جنگ لڑنے کاوقت ہیں لیکن بدقسمتی دیکھئے کہ آج پاکستان کی ناعاقبت اندیش قوم کرپٹ حکمرانوں کے کرپٹ ٹولے کوبچانے کیلئے اپناتن من دھن سب کچھ داؤپرلگاچکی ہے آج فوج پاکستان کے ساتھ اظہاریکجہتی کااظہارتوکرتے ہیں اداروں کے ٹکرائو کی باتوں کی نفی توکرتے ہیں صوبوں اورمرکزمیں اتفاق کی باتیں توکرتے ہیں سیاسی جماعتیں اپنے ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر ملک کی سیاست کوداؤپرلگادیتی ہے پھربھی محب وطن ہونے کادعویٰ کرتی ہیں اے پاکستان کی 21کروڑ عوام تمہیں یوم دفاع پاکستان نہیں بلکہ یوم دفاع مسلم امہ کابیڑاٹھاناہے ۔
12ستمبر2017