دھرنے والوں کوسلام
8 سال ago yasir 0
خالق کائنات کایہ روزازل سے اصول رہاہے کہ جس کواس فانی دنیامیں جتنابرامنصب عطاکیاجاتاہے اسی نسبت سے اسکی آزمائش کی جاتی ہے انبیاء کرام کی زندگیاں ہمارے سامنے ہیں تاریخ اسلام کاسنہری دورمیں ہمیں آگاہی دیتاہے نبیۖ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے 63سالہ زن دگی میں مصائب وآلام کانہ ختم ہونے والاسلسلہ آپ کے ساتھ رہااس وقت آزمائش اوربھی زیادہ اعصاب شکن بن جاتی ہے کہ جب انسان سچ پربھی ہواورمشکل ترین حالات کامقابلہ کررہاہوخلیل االلہ کالقب حاصل کرنے کیلئے آگ میں کوگودناپڑتاہے بیٹے کوقربان کرناپڑتاہے گھربارچھوڑناپڑتاہے اوراللہ کی رضامیں راضی ہونے پرپھرقیامت تک کیلئے اللہ کادوست کادرجہ ملتاہے حضرت یوسف کی طرح کفعان کے بازارمیں بکناپڑتاہے کنویں میں پھینک دیاجاتاہے آرے سے چیراجاتاہے کوڑھ کے مرض کوبرداشت کیاجاتاہے زہرپیاجاتاہے خودنبی کریم کی زندگی مبارک میں ایسے واقعات جن کواحاطہ کرنے کیلئے کائنات کے تمام درخت قلمیں بن جائیں کائنات کے تمام سمندرسیاہی اورزمین وآسمان کاغذبن جائیں توبھی حق ادانہیں ہوتااللہ کے دیئے ہوئے سچے دین کی اشاعت اورتبلیغ پرآپ کوخونی رشتے داروں سے مخالفت کاسامناکرناپڑاگھرسے ہجرت کرناپڑی مخالفین کی باتیں اورتکالیف کوبرداشت کرناپڑاتمام تراختیارات کے مالک ہونے کے باوجوداللہ کے فیصلے کے آگے سرخم تسلیم کیاجنگیں لڑیں طائف کی وادی میں اسلام کی اشاعت کیلئے گئے توپتھروں کی بارش میں لہولہان ہوگئے پرزبان پرافت ک نہ آئی پھراسلام کاایک زندہ جاویدواقع جسکوشہادت حسین واقع کربلاء کے نام سے جاناجاتاہے جس میں خانوادائے رسول کے نواسے حضرت امام حسین نے دین کی آبپاری کرتے ہوئے جانیں قربان کردی پردین پرحرف نہ آنے دیااس موقع کوعلامہ اقبال نے یوں فرمایا
میں تجھ کو بتاتا ہوں تقدیرامم کیاہے
شمیروسناں اول طائوس درباب آخر
آج نبیۖ کے متوالے تحریک لبیک یارسول کے جانثارختم نبوت کے خلاف ہونے والی بدمعاشیوں پراحتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کررہے ہیں کہ جس کلمے پرپاکستان معرض وجودمیں آیاآج اس پرہ کاری ضرب لگائی جارہی ہے اس جرم میں ملوث شخص کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اس جائزمطالبے پرحکومت نہ صرف لیت لعل سے کام لے رہی ہے بلکہ آج 16دن ہونے کوہیں کبھی ڈرانے دھمکانے کی پالیسی کبھی پانی بندکردینے کبھی گرفتاریاں کرنے کبھی مقدمات درج کرنے کبھی پولیس کی نفری بڑھاکراحتجاج کرنے والوں کوحراساں کرنے الغرض ہروہ حربہ استعمال کرچکی جوکسی کمزورشخص کوڈرانے کیلئے جافی ہوتاہے لیکن اگرنسبت پکی ہواورمقصدبڑاہوتاپھربڑی سے بڑی مشکل بھی رکاوٹ نہیں بن سکتی اگرمقصدبڑاہوتامسائل بھی بڑے آتے ہیں اورانسان اگرمستقل مزاجی کامظاہرہ کرے اورہرآنے والی آزمائش کے آگے ڈٹ جائے توپھرانعام بھی اللہ رب العزت کی طرف سے بہت بڑاملتاہے پھرزندہ رہنے والے کوغازی اورفوت ہوجانے والے کوشہیدکہاجاتاہے نسبت سے بات چلی توایک واقع یادآگیاگزرے وقتوں میں ایک آگ کوپوجنے والاراہب اپنے علاے میں بہت مشہورتھااسکے ہزاروں کی تعدادمیں مریدتھے اورلوگ اسے دیوتاجانتے تھے ایک دن وہ راہب اپنے مریدوں کے ساتھ آگ کے آلائوکے سامنے بیٹھاپوجامیں مصروف تھاکہ ایک اللہ کاولی جوایک خداکی عبادت کرتاتھااچانک ادھرآنکلااللہ کوواحدماننے والے اس بزرگ نے آگ کی پوجاکرنے والے سے کہاکہ آگ مخلوق ہے اورمخلوق کی عبادت کفرہے صرف اللہ واحداورلاشریک ہے جس پرتکرارہوگئی کہ سچاکون ؟اس پراللہ والے نے کہاکہ تیری آگ جس کوتوخدامانتاہے دونوں اس میں ہاتھ ڈالتے ہیں جسکاہاتھ جل جائے اسکاعقیدہ جھوٹافیصلہ ہونے کے بعدآگ کاآلائواورزیادہ جلایاگیاپھراللہ والے بزرگ نے آگ پوجنے والے راہب کاہاتھ پکڑکرااورآگ میں ڈال دیاہزاروں آگ کے پجاری اورولی اللہ کے ہاتھ جلدیہ ماجرادیکھ کرولی اللہ کی آنکھوں میں آنسوئوں آگے اورآسمان کی طرف منہ کرکے دیکھاکہ الٰہی یہ کیاماجراہے توغائب سے آوائزآئی کہ اے میرے بندے مجھے شرم آئی ہے کہ میں اس آگ کی پوجاکرنے والے ہاتھ جلائوں جوتیرے ہاتھ میں اس کاہاتھ اپنے ہاتھ سے الگ کرپھردیکھ جب ہاتھ کوہاتھ سے الگ کیاتوسچ ظاہرہوااورآگ کی پوجاکرنے والاولی اللہ کے قدموں میں گرگیایہ ہے نسبت کاکرشمہ اورجس کی نسبت نبی ۖ سے ہواورختم نبوت کی اساس کولے کراکھٹے ہوئے ہوں انکوکوکون ہراسکتاہے انکوکون ڈراسکتاہے ان کوکون ان کے مقصدسے دورکرسکتاہے ایسی نسبت کی پاسداری کرنے والوں اوردھرنے والوں کوسلام کیونکہ سچ کبھی ہارتانہیں اورجھوٹ کبھی جیتانہیں اس لیے دھرنے والے کوسلام۔
21 نومبر2017