درس کربلا

5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0

قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد معرکھ کربلا تاریخ انسانی کا سب سے بڑا اور عظیم ترین واقعہ ہے جو دس محرم الحرام سن اکسٹھ ہجری کو پیش آیا ہمیں یہ معرکہ کیا درس دیتا ہے درس کربلا یہ ہے کہ عین حالت جنگ میں نماز کا وقت آ جائے تو نماز ترک نہ کرو جان جائے تو چلی جائےدرس کربلا یہ بھی ہے کہ قرآن سے محبت اور حرمت کا یہ عالم ہو کہ سر کاٹ کر نیزے پر ہو لیکن زبان سے تلاوت جاری رہے درس کربلا یہ بھی ہے کہ ظالم جابر فاسق اور بے دین حکمران کی بیعت کرنے کی بجائے شہادت کو ترجیح دی جائے درس کربلا یہ بھی ہے کہ اگر خیموں کوآگ لگا دی جائے سالارے قافلہ اور تمام مردوں کو شہید کردیا جائے اور آگ سے موت یقینی ہو تو بھی پردہ کے تقدس اور حرمت کو برقرار رکھا جائےدرس کربلا یہ بھی ہے کہ غم حسین میں رویا جائے پر مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ جائیں تو صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جائے در س کربلا اور قافلہ حسینی کا ہر کردار عظیم ترین ہے بس میں اپنی زندگیوں کو ان کے اسوہ پر لانا ہوگا درس کربلا یہ ہے کہ امام حسین اور شہدائے کربلا کو مانے پر عین عبادت یہ بھی ہے کہ ہم ان کی مانے۔ ہم ان کو تو مانتے ہیں پر ان کی نہیں مانتے اللہ عمل کی توفیق عطا فرمائے