کیاہمارے لئے فائیو جی محفوظ ہے؟
5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0
فائیو جی ٹیکنالوجی کی ایجاد کے ساتھ یہ امید کی جا رہی ہے کہ ہمارے مابائل فونز کی سپیڈ دس گنا تک بڑھ جاۓ گی۔ اس سے ٹیکنالوجی کی پرفارمینس مزید بہتر ہو گی۔ لیکن ابھی اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ کیا یہ ٹیکنالوجی ہمارے لۓ محفوظ ہے؟
شاید آپ نے اس بات کا مشاہدہ کیا ہو کہ جب ہم کسی سے کسی بھی چیز کو خریدنے کے لئے یا یونہی کسی سے کسی چیز کے متعلق بات کر رہے ہوں، اس وقت اگر ہمارا فون ہمارے آس پاس ہو اور ہم اسے استعمال بھی نہ کر رہے ہوں اس کے باوجود، جب آپ بعد ازاں اپنا موبائل استعمال کریں تو مختلف ایپس پر اسی چیز کے بارے میں Ads نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ خاص طور پر گوگل یا دوسری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔ یہ بات کئ بار مجھے خوفزدہ کرتی ہے کہ ٹیکنالوجی کی ترقی ہماری پرائویسی کو متاثر کر رہی ہے۔ ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز جو ہم سوشل میڈیا پر یا موبائلز پر کر رہے ہیں اسے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ہماری تمام انفارمیشن اور ڈیٹا تک ان ایپس کو رسائ حاصل ہے۔ اسے ٹریس کیا جا رہا ہے۔
ماڈرن گیجٹس ہماری زندگی میں بہت آسانیاں پیدا کر رہے ہیں اس کے باوجود ہمارے پرسنل ڈیٹا کے متعلق بہت سے کنسرنز موجود ہیں۔
ٹیکنالوجی کی ان ترقیوں سے ہمارے جسم بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ مختلف ادا کیاہمارے لئے فائیو جی محفوظ ہے؟کی الیکٹرو میگنیٹک انرجی ویوز کی انسانی خلیات میں absorption pattern کے بارے میں سٹڈی کر رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ waves انسانی جسم بالخصوص دماغ میں داخل ہو کر اسے متاثر کر سکتی ہیں۔ عالمی مباحثوں میں اس کی سیفٹی ریگولیشنز اور ڈیزائن کے بارے میں ڈسکشنز کی جا رہی ہیں۔
اگر اس ٹیکنالوجی کے biological effects کی بات کی جاۓ تو اس ٹیکنالوجی کی electromagnetic waves سے زمین کا ٹیمپریچر بھی بڑھ سکتا ہے۔ اگر ان شعاؤں کا لمبے عرصہ تک سامنا کیا جاۓ تو یہ کئ قسم کے cancer جیسی بیماری کا بھی موجب بن سکتی ہیں۔ لہٰذا یہ اب بھی متنازعہ ہے۔
پر High Transmission frequency
ٹرانسمیشن ریٹس کو فور جی کی نسبت دس گنا تک برھایا جا سکتا ہے۔ اس لئے ہروقت سیفٹی گائڈلائنز ترتیب دینا بے حد اہم ہے۔ جس سے ان الیکٹرومیگنیٹک ویوز کے physiological effects سے محفوظ رہا جا سکے۔
پر Higher frequencies
اس کی penetration powers کے اثرات کم ہو جاتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ یہ دماغ کے tissues کی بجاۓ آنکھوں اور skin پر زیادہ اثر کریں گی۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وائرلیس telecommunication networks کی فریکوئنسی پاورز low ہوتی ہیں۔ اس وجہ سے صحت کے لئےبہت سے خطرات لاحق ہیں۔ اس میں کوئ شک نہیں کہ فائیو جی ہمیں بہت فائدہ دی سکتی ہے لیکن اس سے جڑے health concerns بھی بہت تشویشناک ہیں۔ اس لئے اپنی روزمرہ روٹین کے کاموں کے لئے اس پر منحصر ہونے سے پہلے ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ یہ frequency کی safe limits میں استعمال کی جاۓ۔