ٹیکنالوجی: تعلیم کے لیے ایک نعمت
5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0
اگر تعلیم کی بات کی جاۓ تو کچھ لوگ سیکھنے اور سکھانے دونوں کے لۓ روائتی طریقوں پر انحصار کرتے نظر آتے ہی۔ لیکن موجودہ دور جو کہ ٹیکنالوجی کا ہے، اس میں جو شخس وقت کے ساتھ چلنا سیکھ لیتا ہے وہ کامیابی کی طرف زیادہ تیزی سے گامزن ہے۔ آج ٹیکنالوجی لوگوں کو شعور دینے میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔ ہم دنیا میں ہر قسم کی معلومات سے محض ایک کلک کی دوری پر ہیں۔ ہم کسی بھی موضوع پر اپنی سکرینز کے سامنے بیٹھے بیٹھے پڑھ سکتے ہیں ،کچھ سیکھ سکتے ہیں حتیٰ کہ ریسرچبھی کر سکتے ہیں۔ طالب علم پہلے ہی ٹیکنالوجی کی طرف مائل ہیں، تو اگر ہم اسی میڈیا کو ان کی تعلیم کے لئے استعمال کریں تو اس سے بہت مدد مل سکتی ہے۔
ٹیکنالوجی کو اگر کلاس رومز کے اندر لاگو کر کے بہتر طریقے سے استعمال کیا جائے تو ہم سٹوڈنٹس کو مزید تعمیری سطح پر متوجہ کر سکتے ہیں۔
بطور طالب علم جب میں کلاس میں بیٹھتا تھا تو جو اساتذہ لیکچر میں ملٹی میڈیا، تصاویر اور ویڈیو وغیرہ کی شکل میں موضوعات سمجھایا کرتے تھے، ان کے لیکچرز آج بھی مجھے یاد ہیں۔کیونکہ اس طرح دلچسپی پیدا ہوتی ہے اور سیکھنے کا عمل زیادہ پر لطف بن جاتا ہے۔ اس طرح روائتی طریقوں کی نسبت سٹوڈنٹس کی زیادہ ایکٹو پارٹیسیپیشن ہوتی ہے۔ یوٹیوب پر جو ویڈیو لیکچرز ملتے ہیں وہ ہمیشہ ہمارے کنسیپٹس کو کلیئر کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ اس میں وضاحت کے لئے اینیمیشن جیسی تکنیک کا استعمال کیا جاتا ہے۔
اساتذہ مختلف ایپس یا ٹرسٹڈ آنلائن سورسز جیسا کہ ورچول لیسن پلانز، لرننگ مینیجمنٹ سسٹمز، آنلائن اسیسمنٹ وغیرہ استعمال کرتے ہیں جس سے ان کے وقت کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یونیورسٹیز اب مفت انٹرنیٹ سروس مہیا کر رہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ LMS(learning management system) بھی ترتیب دیا جاتا ہے جسکی بدولت ہم کسی بھی وقت کسی بھی جگہ سے لیکچر نوٹس تک رسائ حاصل کر سکتے ہیں۔ ہولوگرام ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا گیا ہے جس سے کوئ بھی انسان ورچولی(virtually) کسی بھی جگہ پہنچ سکتا ہے جہاں اس کا تھری ڈی امیج شو ہوتا ہے جو کہ بات بھی کر سکتا ہے اور اسے حرکت کرتا نھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ای۔ لرننگ بھی آج کل عام بیشتر جگہوں پر استعمال ہو رہی ہے۔
بہتر لرننگ ایکسپیرئنس کے لئے پرانے تعلیمی طریقہِ کار کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کا بھی بھرپور استعمال کر کے بہتری لائ جا سکتی ہے یہ بلینڈڈ لرننگ کی تکنیک کہلاتی ہے۔
Covid-19
کی عالمی وبا کے دوران ٹیکنالوجی ہمارے لئے
نہایت مفید ثابت ہوئ۔ جہاں زیادہ تعداد میں لوگوں کا جمع ہونا بہت خطرناک تصور تھا، وہاں Zoom اور Microsoft Teams جیسی ایپس نے 100 100 کے قریب لوگوں کو ایک ہی جگہ پر تعلیمی سرگرمیوں اور لیکچرز کے لئے اکٹھا کیا۔ اور ان حالات میں بھی تعلیم کو آسان بنایا۔ امتحانات کے لئے Google forms اور یونیورسٹیز کے portal websites استعمال کی گئیں۔
اس طرح ہم ان حالات میں بھی تعلیم اپنے گھروں سے حاصل کر سکتے ہیں اور یہ سب ٹیکنالوجی کی ترقی کے ہی مرہون منت ہے۔