کرکٹر عمر گل اور عمران فرحت کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بالر عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا جبکہ قومی اوپنر عمران فرحت نے بھی ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بالر عمر گل اپنے یارکرز کی وجہ سے”گل ڈوزر”کینام سے بھی جانے جاتے ہیں تاہم اب عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں، نیشنل ٹی 20 کپ کے درمیان یا آخر میں ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کروں گا، یہ میرا آخری ڈومیسٹک ایونٹ ہو گا۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بالر عمر گل پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا بھی حصہ ہیں ریٹائرمنٹ کے بعد کوچنگ سائیڈ پر آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔عمر گل نے 47 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 163 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 130 ایک روزہ میچز میں عمر گل نے 179 شکار کیے، ٹی 20 انٹرنیشنل میں عمر گل نے 60 میچز میں 85 آٹ کیے۔ دوسری جانب کرکٹر عمران فرحت نے بھی ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔اس موقع پر عمران فرحت کا کہنا تھا کہ گذ شتہ سیزن ہی کہہ دیا تھا کہ یہ میرا آخری سیزن ہو گا،پورا سیزن کھیلتا ہوں یا نہیں ابھی دیکھوں گا،انجوائے کرتا رہا تو کھیلوں گا ،خواہش ہے کہ نوجوانوں کو آگے لاوں، اب کوچنگ کے پروفیشن سے جڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران فرحت نے 40 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2400 رنز بنائے جبکہ 58 ایک روزہ میچز میں انہوں نے 1719 رنز بنائیاور 7 ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے76 رنز بنائے۔