سکیورٹی کیمرہ ڈرون
5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0
فال سیزن کے آنے پر Amazon نے بہت سے نئے پراڈکٹس لانچ کئے ہیں۔ جن میں اس کی ایکو، رنگ اور پرائم ڈیوائس لائنز میں بہت سے اضافے دیکھنے کو ملیں گے۔ Amazon کمپنی اپنی کئی ملین ڈیوائسز کو آپ کے گھروں تک پہنچانے کے لئے تیاری کر رہی ہے۔ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی کئی نئی ڈیوائسز کو سال کے اس موقع پر مارکیٹ میں متعارف کرایا جائے گا۔ ان نئے پراڈکٹس کی لانچ کے لئے اس کمپنی نے ایک پرائویٹ ورچول ایونٹ کا اہتمام کیا ہے۔ 2020 کے آخر میں آپ بہت سی جدید ڈیوائسز کے متعارف ہونے کی امید کر سکتے ہیں۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ ان پراڈکٹس کی تیاری کے لئے سسٹینیبلٹی (sustainability ) کو خصوصی طور پر ملحوظ خاطر رکھا جا رہا ہے۔ ایکو اور فائر ڈیوائسز کو لو پاور موڈ پر ٹرانسفر کیا جا رہا ہے اور پرانی ڈیوائسز کو اپڈیٹ کر کے استعمال میں نہ ہونے کی صورت میں کم پاور کنزیوم کرنے پر شفٹ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایمازون اپنے ونڈ اینرجی کے پراڈکشن پلانٹس بھی بنا رہا ہے جس کی وجہ سے اس کی ڈیوائسز پاور یوزیج کم ہوگی اور یہ کلائمیٹ کے لئے بھی زیادہ بہتر ہوں گی۔ان میں میرے لئے سب سے حیرت انگیز ڈیوائس ہوم سکیورٹی ڈرون ہے جو کہ آپ کی غیر موجودگی کی صورت میں بھی آپ کے گھر کے گرد اڑتا رہتا ہے۔ اس کا نام Ring Always Home Cam ہے۔ یہ ڈرون آپ کے گھر کے گرد پہلے سے متعین کردہ preset پاتھ میں اڑتا ہے اور آپ کو گھر کی صورت حال کا لائیو ویو دکھاتا ہے۔ یہ اس وقت کے مناظر کو ریکارڈ کرتا ہے جب یہ موو کر رہا ہو اس لئے یہ آپ کی جاسوسی کے لئے نہیں بلکہ سکیورٹی کے لئے تخلیق کیا گیا ہے۔