اپٹپما فیصل آباد ریجن کی ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کے سالانہ انتخابات 2020-21 مکمل
5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0
فیصل آباد(کامرس رپورٹر ) آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن اپٹپما فیصل آباد ریجن کی ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کی پانچ نشستوں کے سالانہ انتخابات 2020-2021 مکمل ہو گئے ہیں۔ ممبر الیکشن کمیشن اپٹپما شیخ محمد امجد کی طرف سے غیر حتمی نتائج کے اعلان کے مطابق اپٹپما فیصل آباد ریجنل آفس کے سالانہ انتخابات برائے سال 2020-2021 ء کے ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران کے عہدوں کی خالی پانچ نشستوں پر صرف پانچ امید واران کے کاغذات نامزدگی داخل ہوئے جو جانچ پڑتال کے بعد درست قرار پائے گئے۔ لہذا درج ذیل اُمید واران بطور ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی اپٹپما دوسال کے لئے بلامقابلہ منتخب قرار پاگئے ہیں۔ حتمی نتائج کا اعلان اپٹپما جنرل باڈی اجلاس میں کیا جائے گا۔ بلا مقابلہ منتخب پانے والوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔ ریحان اشرف آف ایم – اے ٹیکسٹائل ‘ شاہد جاوید آف مبارک پروسیسنگ ٹیکسٹائل ‘ میاں آفتاب احمد آف ہلال ٹیکسٹائل کارپوریشن ‘ ریاست علی شا ہ آف سید ڈائینگ’ محمد ہارون وحید آف جھنگ فیبرکس بلامقابلہ کامیاب ہوگئے