لیگی خواتین کا سانحہ موٹروے کے خلاف احتجاج

5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ڈاکٹر نجمہ افضل صاحب کا ایم پی اے کی رہائش گاہ کے قریب ساحل ہسپتال سڑک پر مسلم لیگ ن کے خواتین ونگ کے پلیٹ فارم پر احتجاج منعقد کیا گیا جس کی صدارت بیگم خالدہ منصور ایم پی اے اور ڈاکٹر نجمہ افضل سابقہ ایم پی اے کی احتجاج میں خواتین مسلم لیگ ن نے بھرپور انداز میں ریکارڈ کروایا اور سی سی پی او کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی مذمت کی اور مجرموں کے خلاف جنہوں نے معصوم بچوں اور عورتوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا ۔پوری پاکستانی قوم کا سر شرم سے جھکا دیا گیا جس طرح رات کے اندھیرے میں ایک مجبور بے بس عورت اور بچوں کے ساتھ درندوں جیسا سلوک کیا۔ مجرموں کو پکڑ کر جلد از جلد سرعام عبرتناک سزا دی جائے۔ اس موقع پر احتجاجی ریلی میں عظمی راجہ ،روبینہ یاسمین ،ریحانہ شاہد، رانی، زاہدہ فردوس، عصمت بی بی، اور دیگر خواتین شریک تھی۔ حکمران جو ریاست مدینہ کا دعوی کرتے ہیں جہاں کتے کے ساتھ بھی ظلم نہیں ہوتا تھا یہاں تو انسانوں کے ساتھ خوفناک ظلم ہوا۔ جس کی پر زور مذمت کی جاتی ہے اور موٹروے پولیس سے استدعا کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دیں ۔یہ نااہل حکومت نے اگر موٹروے کھول دی تھی تو وہاں پولیس کیوں نہیں تعینات کی گئی ۔بہت سے سوالات حکومت کی جانب بھی اٹھ رہے ہیں۔ خواتین اور بچوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ خواتین نے پلیر کارڈ اٹھا رکھے تھے نااہل حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ عوام اپنے آپ کو لاوارث محسوس کر رہی ہے۔ پولیس اپنی ذمہ داری نبھانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔