آرٹیفیشل انٹیلیجینس اور مارکیٹنگ ٹرینڈز
5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0
موبائل اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں آرٹیفیشل انٹیلی جینس بہت زیادہ استعمال ہو رہی ہے۔ جیسا کہ آج کل ٹیکنالوجی میں ترقی کی رفتار ہے ممکن ہے کہ شاید مستقبل میں کبھی موبائل فونز روبوٹ کی شکل اختیار کر لیں اور ہماری دنیا میں ہر جگہ میسر ہوں۔
موبائلز کی آرٹیفیشل انٹیلی جینس میں بہت سی ایڈوانسمنٹس ہو رہی ہیں۔ جن میں Siri، Alexa، Google Assistant اور Cortana شامل ہیں۔ ان میں سے کوئی AI آپ کے موبائل میں بھی انسٹال شدہ ہوگی۔ اس کی مدد سے ہمیں موبائل ایپس کے استعمال میں بہت آسانی ہو رہی ہے۔
کوئی بھی میسج آپ کسی کو سینڈ کرنا چاہیں، موبائل میں Youtube پر کوئی سانگ پلے کرنا چاہیں اور حتیٰ کہ کسی دوست کو کال کرنا چاہیں تو وہ سب کام آپ کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جینس کے ذریعے آسان ہو جائے گا۔ جدید AI کے ساتھ ساتھ موبائل میں وائس Recognition کا فیچر پایا جاتا ہے جس سے آپ بول کر اپنے فون کو کمانڈ دے سکتے ہیں۔ اور بغیر فون کو ہاتھ لگائے استعمال کر سکتے ہیں اس سے یوزرز کا وقت بھی بچ جاتا ہے اور آسانی بھی ہوتی ہے۔
آج کل AI کو گھروں کے اپلائنسز جیسے ایئرکنڈیشنر، LED میوزک پلیئر وغیرہ کو کنٹرول کرنے کے لئی بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ AI سافٹ ویئرز ڈیویلپرز اور مارکیٹرز کی طرف سے یوزر کے بارے میں learn کرنے کے لیے بھی کارآمد ہیں۔ اس معلومات کے ذریعے Businesses مزید revenue حاصل کر رہے ہیں کیونکہ وہ مخصوص audience کو ٹارگٹ کر کے ان کے relevant ads ان کو بھیجتے ہیں۔ اگر آپ اپنے بزنس کو امپروو کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو آج کے دور کے تقاضوں کے مطابق موبائل ایپس کے ٹرینڈز کو مدنظز رکھنا چاہئے۔ اس سے آپ اپنے پراڈکٹ کی پروموشن کے لئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹارگٹ کر سکتے ہیں۔