سٹریچ ایبل الیکٹرانکس: روبوٹکس
5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0
انسانی جلد کی سینسنگ capability کو آرٹیفیشلی الیکٹرانک شکل میں بنانے کے لئے تین قسم کے فنکشنل پروٹوٹائپس کو ڈیزائن کیا گیا ہے۔
سکن کی طرح سٹریچیبلیٹی اور bio compatibility کو تیار کر لیا گیا ہے جو کہ اس کی بنیاد ہیں اور اس شعبے میں کچھ بہتری کے بعد اس ٹیکنالوجی کو بائیومیڈیکل استعمال میں بھی لایا جا سکتا ہے۔
‘الیکٹرانک سکن’ کی ٹیکنالوجی میں تین اقسام کی جدت لائی جا رہی ہے۔ جو کہ درج ذیل ہیں:
۱۔ سٹریچیبل الیکٹرانکس:
اسے بنانے کے لئے oxide مٹیرئیل کو سیلیکون کے ساتھ ملایا گیا ہے جس سے ایسی الیکٹرانک سکن بنائی گئی ہے جو کہ شفاف، مظبوط اور پہننے کے قابل ہے۔
۲۔ ٹیمپریچر رئیکٹِو کوٹنگز:
انسانی بال سے ۱۰۰۰ گنا باریک coating بنائی گئی ہے جو کہ سیلف modifying ہے اور اس کا میٹیرئیل heat کے رسپانس میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
۳۔ برین mimicking میموری:
جیسا کہ انسانی دماغ لانگ ٹرم میموری کو استعمال کر کے پرانی انفارمیشن کو یاد رکھ سکتا ہے اسی طرز پہ الیکٹرانک میموری کے خلیات بنائے گئے ہیں۔
پین سینسر کے اندر ان تینوں ٹیکنالوجیز کو ایک ساتھ استعمال میں لایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ میموری اور ٹیمپریچر رئیکٹو کوٹنگز کو ہیٹ سینسر بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اور پریشر سینسر میں سٹریچیبل ٹیکنالوجی اور لانگ ٹرم میموری use ہوتی ہے۔ اس طرح انسان کی تمام حسیات کو کاپی کرنے اور اس کی صلاحیتوں سے ملتے جلتے روبوٹس بنانے پر کام کیا جا رہا ہے۔