انٹیلیجینٹ روبوٹکس: آرٹیفیشل سکِن

5 سال ago Muhammad Zeeshan Azeem 0

سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی ہمارے ہر شعبے کے لئے بہت سی آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔ اسی طرح بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی میں روبوٹکس سے بہت مدد لی جا سکتی ہے۔ جدید ترین ریسرچ کے  مطابق اب ایسی آرٹیفیشل سکن بنائی گئی ہے جو کہ انسانی جسم کی pain کو ریسپونس کرنے کی صلاحیت کو کاپی کر سکتی ہے۔
جیسا کہ انسانی جسم میں یہ صلاحیت پائی جاتی ہے کہ جیسے ہی کسی حصے میں کوئی درد ہوتا ہے تو ہمارا نرو سسٹم فوراً سے دماغ کو سگنل بھیجتا ہے اور اسے محسوس کرتا ہے۔ بالکل اسی طرح نئے pain sensing پروٹوٹائپ، انسان کے نئیر انسٹینٹ فیڈبیک ریسپونس کی طرح کام کرتا ہے اور اسی لائیٹ کی سپیڈ کے ساتھ پینفل sensations کو ریئکٹ کرتا ہے۔ لہٰذا ریسر چرز کی بنائی گئی آرٹیفیشل سکن اصلی سکن کی طرح پین کو رسپونس کرتی ہے جس سے روبوٹکس میں جدت آئے گی اور ہم سکن گرافٹس کے لئے نان انویسو ( invasive) نعم البدل بنا سکتے ہیں۔
سکن ہماری باڈی کا سب سے بڑا آرگن ہے اور اس کے کمپلیکس فیچرز کو کسی چیز کے hurt کرنے پر تیز ترین سگنلز دینے کے لئے تخلیق کیا گیا ہے۔ ہم ہر وقت سکن کے ذریعے کچھ نہ کچھ محسوس کرتے رہتے ہیں لیکن جب ہم کسی بہت گرم یا بہت تیز نوک دار چیز کو چھوتے ہیں تو ہمارا پین ریسپانس سسٹم کام کرتا ہے۔
اس سی پہلے کوئی بھی الیکٹرانک ڈیوائیس یا ٹیکنالوجی انسان کی درد کو محسوس کرنے کی حس کو نہیں کاپی کر سکتی تھی لیکن ہماری آرٹیفیشل سکن فوری ریسپانس کر سکتی ہے جب گرمی، ٹھنڈک یا پریشر ایک پینفل تھریش ہولڈ کو پہنچے گا۔ یہ سوفسٹکیٹڈ فیڈبیک سسٹم کی ترقی میں بہت بڑا قدم ہے۔