مقدمہ بنام عمران خان

7 سال ago yasir 0

ہمارے دیہاتوں میں بزرگ یہ مثال دیاکرتے ہیں کہ اس درخت کوکاٹ ڈالوںجس پر آ کرالوبیٹھتاہوبرصغیرپاک وہندمیں الوکونحوست کی علامت سمجھاجاتاہے اوراس کادرخت پرآکربیٹھنانیک شگون نہیں سمجھاجاتاجبکہ یورپ اورمریکہ میں الوکوذہانت اورہوشیاری کی علامت کے طورپردیکھاجاتاہے دوبارہ اپنے وطن عزیزپاکستان میں آتے ہیں حالیہ عمران کاجلسہ خواتین کارقص ‘مخالفین اوردین کی سمجھ بوجھ رکھنے والوں کی تنقید’نہ صرف حالیہ جلسہ بلکہ تمام سابقہ جلسوں میں جوچیزمشترک ہے وہ ہے خواتین کااپنے اپنے اندزمیں نیاپاکستان بنانے کی کوشش خان صاحب پاکستان دنیاکے نقشے میں وہ دوسراملک ہے جو خالصتاً دین اوراسلام کے فروغ کیلئے معرض وجودمیں آیاکائنات میں پہلی اسلامی ریاست مکہ معظمہ اوردوسری پاکستان ہے جس کوبنانے کیلئے ایک ہی نعرہ تھاپاکستان کامطلب کیا لاالہ اللہ محمدرسول اللہ خان صاحب جوآپ نیاپاکستان بنارہے ہیں اس میں اورجوپاکستان کی اساس ہے اس میں زمین آسمان کافرق ہے آپ کے کرپشن کے خاتمے ‘چوروں’ ڈاکوئوں اورلیڈروں سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت کوواپس لانے اورپاکستان میں انصاف کے بول بالاتعلیم اورصحت ‘فیڈریشن کومضبوط کرنے اوررفاحی اورفلاحی کاموں کوسرانجام دینے میں ملک کاہرذی شعورانسان آپ کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے اوراپ کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کرناچاہتاہے لیکن اس طرح کی مادرپدرآزادی آپ کے ان اچھے کاموں پر جو آپ کرنا چاہتے ہیں ایک بدنمادھبہ ہے خان صاحب آپ نے اپنی تقریرکے آغازمیں اسلامی فلاحی ریاست کی تشریح نہایت شانداراورمدلل اندازمیں کی جس کومانے بغیرچارانہیں پراس ریاست اسلامی میں فحاشی ‘عریانی ‘خواتین کااس طرح رقص کہیں بھی نظرنہیں آتاایک مشورہ ہے ہراس پاکستانی کیلئے جواپنی کامیابی یاناکامی کاخوداحتساب کرناچاہے میری ناقص رائے میں دنیامیں تین طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں ایک مثال سے بات واضع ہوجائیگی ایک گائوں میں بوڑھاباباکہتاہے کہ آگ میں ہاتھ نہ ڈالیں یہ ہاتھ کوجلادے گی لیکن کچھ من چلے اس کی بات کوان سناکرکے آگ میں ہاتھ ڈال دیتے ہیں نتیجہ ہاتھ جل جاتاہے اوروہ سبق سیکھ لیتے ہیں کہ آئندہ کبھی ہاتھ آگ میں نہیں ڈالناہیں وہ کامیاب ہوگئے دوسرے لوگ وہ جوبوڑھے بابے کے تجربے سے فائدہ اٹھاکریقین کرلیتے ہیں کہ واقعی آگ جلادیتی ہے اس سے بچتے ہیں یقیناوہ بھی کامیاب ہوگئے اورتیسری نسل وہ جونہ خودتوبہ کرتے ہیں اونہ کسی کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہیں وہ یقیناناکام لوگہیں لہذاآپ کواللہ پاک نے ایک موقع دیاہے قوم آپ کواپنامسیحاسمجھ رہی ہے آپ کے دامن پرکرپشن یالوٹ مارجیساکوئی داغ نہیں نظرآتاہے اس لیے لوگ آپ کوپسندکرتے ہیں سوائے ان کے جوچوریاچورکے یارہیں آپ کی ساری اچھی باتیں اس وقت فیل ہوجاتی ہے جب اس تحریک کی مخالفت کرنے والے اس اہم ترین نقطے کواچھالتے ہیں اوروہ ہے مادرپدرآزادی اس نقطے پرآپ کی غیرمشروط حمایت کرنے والے بھی تذلیل کاشکارہوجاتے ہیں کہ جائیں توکدھرجائیں ایک طرف کرپشن ‘چوری’ بدمعاشی ا’قرابا پروری اورطاقت کے نشے میں ڈوبے ہوئے حکمران ہیں تودوسری طرف نیاپاکستان بنانے والے دین کے احکامات کی دھجیاں اڑانے والے خان صاحب دین کایہ بھی فرمان ہے کہ برائی کوہاتھ سے روکوزبان سے روکویاکم ازکم دل میں برامحسوس کرواوریہ دین کی کمزورترین سطح ہے جہاں آپکے ایجنڈے میں اتنے اہم نقاط ہیں اس بے ہودگی کوختم کرنابھی شامل کریں ہمارادین یہ بھی کہتاہے کہ اگرکوئی اچھاکام کرتاہے اوروہ اس دارفانی سے چلاجاتاہے تواس کے چلے جانے کے بعدقیامت تک جو کوئی بھی وہ اچھاکام کرے گااس آغازکرنے والے کوثواب ملے گااوراگرکوئی برائی کو پروان چڑھاگیاوراس کوروکنے کی طاقت رکھنے کے باوجودخاموش تماشائی بن کر مر گیا تو قیامت ہربرائی کرنے والے کاعذاب اس آغازکرنے والے کوضرورملے گا میں نے آغاز میں گائوں کے بابے اورالوکی مثال دی تھی واپس اسی طرف آتاہوں آپ کے جلسے میں ان میں خواتین کا بلخصوص رقص وہ درخت ہے جس پرراناثناء اللہ ‘ عابد شیر علی’ خوجہ آصف’ چوہدری طلال اوردانیال جیسے آکربیٹھتے ہیں اگرمیں اضافہ کردوتوتمام مکاتب فکرجوآپ کیساتھ ہیں پراس ایک نقطے پرآکران کوبھی اس درخت کوکاٹنے کی آرزودل میں اٹھتی ہے خان صاحب آپ نے جونئے پاکستان کیلئے گیارہ نقاط پیش کیئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں اس میں ایک اورنقطے کااضافہ کریں اوراپنے ایجنڈے کاحصہ بنالیں اوروہ 12واں نقطہ ہے نئے پاکستان میں مادرپدرآزادی کاخاتمہ اورآئندہ کسی بھی جلسے میں خواتین بلخصوص رقص اور عریانی سے ہرممکن حدتک بچیں گی تاکہ اس درخت پربیٹھنے والی مخلوق کوکردارکشی سے روکا جا سکے آپ نیاپاکستان ضروربنائیں چوروں ڈاکوئوں ‘لٹیروں ‘ وڈیروں ‘ جاگیرداروں’ مفاد پرست ٹولے اورکرپشن مافیاکے خلاف ہراٹھنے والے قدم میں قوم آپکے ساتھ کھڑی ہے بس نئے پاکستان میں فحاشی اورعریانی کوفروغ دینے پرہرذی شعورآپ کے خلاف ہے اورہراس عمل کی بھرپورمخالفت کی جائے گی جونظریہ پاکستان کی اساس کیخلاف ہوگاجودین اسلام سے متصادم ہوگا مقدمہ بنام عمران خان آچکاہے اوراس میں رہائی یاسزاکااختیاربھی خود چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اپنے ہاتھ میں ہے یہ مقدمہ پاکستان کی 21 کروڑ عوام کی طرف سے درج کروایاگیاہے جویہ کہتے ہیں کہ پاکستان کامطلب کیالاالہ اللہ محمد رسول اللہ اب آپ کی مرجی ہے اس من چلے نوجوانوں کی طرح آگ میں ہاتھ ڈال کرہاتھ جلاتے ہیں یااس بابے کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہیں پاکستان زندہ آباد
7مئی2018