بھوآنہ کے علاقےمیں افسوس ناک واقعہ
5 سال ago Shahzad Ali 0
بھوآنہ کے علاقے موضع سلیمان میں مقامی زمیندار کے پچاس لاکھ سے زائد مالیت کے 254 جانور پر اسرار طور پر ہلاک، دریائے چناب اور اس میں جاری درمیانے درجے کے سیلاب سے جان بچاتے چاہ پیپل والا سے کچھ افراد اپنے مویشی لے کر تحصیل بھوآنہ کے علاقہ موضع سلیمان آئے ہوئے تھے۔ ان مویشیوں میں بھیڑ بکریوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔ گزشتہ رات خراب موسم کے باعث سب جانور ایک حویلی میں باندھے گئے، اہلخانہ کے صبح اٹھنے پر معلوم ہوا کہ رات حویلی میں باندھے گئے تمام کے تمام چھوٹے بڑے جانور دم توڑ چکے تھے۔اس حوالے سے محکمہ لائیو سٹاک اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے معاملے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔